فلسطین و کشمیر کو حقِ خودارادیت دیے بغیر مستقل امن خواب ہی رہے گا: شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’جب تک فلسطین کے مقبوضہ علاقے اور انڈیا کے زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا، مستقل امن ایک خواب ہی رہے گا۔‘وزیراعظم ہاؤس سے اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے عالمی امن کے قیام میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تنازعات کی بنیادیں ختم نہ کی جائیں۔‘وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ دن ہمیں سنجیدہ انداز میں اس امر کی یاددہانی کراتا ہے کہ امن کے فروغ کے لیے ہر فرد اور ہر قوم کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔‘انہوں نے کہا کہ امن کو مضبوط بین الاقوامی اداروں کے ذریعے پروان چڑھانا اور محفوظ رکھنا ہو گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق پرامن ذرائع سے تنازعات کے حل کے عزم کو ایک بار پھر پختہ کرے۔‘’اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں دہائیوں پر محیط شمولیت اور متاثرہ آبادیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنا پاکستان کی اُن کاوشوں کا حصہ ہے جن سے دنیا کے تنازع زدہ خطوں میں امن و استحکام کو فروغ ملا۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ’آئیے اس عالمی یومِ امن پر ہم سب تعمیری اور اجتماعی عمل کا عہد کریں۔ ان ہتھیاروں کو خاموش کریں جو بے گناہوں کی جان لیتے ہیں، سفارت کاری پر دوبارہ اعتماد کریں اور تنازعات کو پرامن ذرائع سے حل کریں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی کے علاقے گارڈن میں گٹر کی صفائی کے دوران تین دیہاڑی دار مزدور ہلاک

جنگ بندی ہوچکی لیکن مسئلہ کشمیر کے بغیر باہمی تعلقات قائم نہیں ہو سکتے: وزیراعظم شہباز شریف

سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین سے جڑے مفروضوں کی حقیقت: ’پیریڈز ڈسٹرب نہیں ہوں گے اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بہتر ہو گی‘

فلسطین و کشمیر کو حقِ خودارادیت دیے بغیر مستقل امن خواب ہی رہے گا: شہباز شریف

کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

یوٹیوبر رضی دادا کا ’متعصبانہ تبصرہ‘، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

نظام حیدرآباد کے آخری وزیراعظم میر لائق علی انڈین نظر بندی سے فرار ہو کر پاکستان کیسے پہنچے؟

’اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس امریکہ کو واپس نہیں کیا تو برا ہو گا‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

مصر نے سینائی میں فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی، اسرائیلی خدشات میں اضافہ

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، تین افراد ہلاک، 30 زخمی، رہائشی عمارت پر براہ راست میزائل مارا گیا: صدر زیلینسکی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 17 فلسطینی ہلاک، اسرائیل کا غزہ شہر پر حملوں میں طاقت کے بھرپور استعمال کا اعلان

خیبر: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور : اثاثوں کی شفاف نگرانی کے لیے ای ریپوزٹری سسٹم متعارف

پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ میں انٹرنیٹ رفتار تیز ہونے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنرمند غیر ملکی ملازمین کی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر کرنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی