کراچی کے علاقے گارڈن میں گٹر کی صفائی کے دوران تین دیہاڑی دار مزدور ہلاک


کراچی کے علاقے گارڈن میں گٹر کی صفائی کے لیے اُترنے والے تین افراد کی دَم گھُٹنے سے موت واقع ہو گئی ہے جبکہ چوتھے شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔تھانہ گارڈن کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) حنیف سیال نے اردو نیوز کے نامہ نگار اے وحید مراد کو فون پر بتایا کہ ’مقامی کونسلر نے نجی طور پر گٹر کی صفائی کے لیے مزدوروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔‘انہوں نے بتایا کہ ’یہ دیہاڑی دار مزدور تھے جن کو بڑی سیوریج لائن کی صفائی کے لیے مین ہول سے گٹر میں اُتارا گیا تھا۔‘ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں باپ بیٹا اور اُن کا ایک رشتہ دار شامل ہے۔ ’پہلے ایک سینٹری ورکر اُترا تو بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اُس کی مدد کے لیے دوسرے مزدور کو اُترنا پڑا۔‘حنیف سیال نے مزید بتایا کہ ’مدد کے لیے پکارے جانے پر باپ بیٹے کو بچانے اُن کا ایک رشتہ دار بھی گٹر میں اُترا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔‘انہوں نے کہا کہ چوتھے شخص کو بروقت نکال کر بچا لیا گیا جو بے ہوش ہوا تھا۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایک نوجوان کی لاش سب سے پہلے نکالی گئی جس کی شناخت 22 سالہ وشال ولد جارج کے نام سے کی گئی۔ترجمان کے مطابق اس کے بعد گٹر سے مزید دو افراد کو نکالا گیا مگر دونوں زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔تینوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا۔ فائل فوٹو: اے پی پیترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایک کی شناخت 19 سالہ شاہد ولد خورشید اور 42 سالہ جارج سے کی گئی۔تینوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا۔تین افراد کو گٹر سے نکالنے کی کوشش کرنے والے 26 سالہ فیصل کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔علاقہ مکینوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مرنے والے 15 ہزار روپے مزدوری کے عوض صفائی کے لیے گٹر میں اترے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق تینوں افراد کو نکالنے کے لیے واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں مگر اُن میں حفاظتی بیلٹس نہیں تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی کے علاقے گارڈن میں گٹر کی صفائی کے دوران تین دیہاڑی دار مزدور ہلاک

جنگ بندی ہوچکی لیکن مسئلہ کشمیر کے بغیر باہمی تعلقات قائم نہیں ہو سکتے: وزیراعظم شہباز شریف

سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین سے جڑے مفروضوں کی حقیقت: ’پیریڈز ڈسٹرب نہیں ہوں گے اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بہتر ہو گی‘

فلسطین و کشمیر کو حقِ خودارادیت دیے بغیر مستقل امن خواب ہی رہے گا: شہباز شریف

کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

یوٹیوبر رضی دادا کا ’متعصبانہ تبصرہ‘، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

نظام حیدرآباد کے آخری وزیراعظم میر لائق علی انڈین نظر بندی سے فرار ہو کر پاکستان کیسے پہنچے؟

’اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس امریکہ کو واپس نہیں کیا تو برا ہو گا‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

مصر نے سینائی میں فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی، اسرائیلی خدشات میں اضافہ

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، تین افراد ہلاک، 30 زخمی، رہائشی عمارت پر براہ راست میزائل مارا گیا: صدر زیلینسکی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 17 فلسطینی ہلاک، اسرائیل کا غزہ شہر پر حملوں میں طاقت کے بھرپور استعمال کا اعلان

خیبر: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور : اثاثوں کی شفاف نگرانی کے لیے ای ریپوزٹری سسٹم متعارف

پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ میں انٹرنیٹ رفتار تیز ہونے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنرمند غیر ملکی ملازمین کی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر کرنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی