جنگ بندی ہوچکی لیکن مسئلہ کشمیر کے بغیر باہمی تعلقات قائم نہیں ہو سکتے: وزیراعظم شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جنگ بندی ہو چکی، ہاب ہم امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔ ہم کشمیر، تجارت اور انسداد دہشت گردی کے بارے میں مل بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں۔‘وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو 10 مئی کی فتح عظیم کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ اس وقت ہمارے خلاف جھوٹا الزام لگایا گیا۔ میں شفاف تحقیقات کی پیشکش کی لیکن ہمارے ہمسایہ ملک نے اس کا کوائی جواب نہیں دیا۔‘’اس کے بعد ہمارے ملک پر حملہ کر دیا۔ پھر پاکستان کو اپنے دفاع میں کارروائی کرنا پڑی اور ہم نے ایک ہی جھٹکے میں دشمن کے چھ جہاز گرا دیے۔‘انہوں نے واضح کیا کہ ’اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کے بغیر باہمی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔‘وزیراعظم نے تقریب کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے گزشتہ ایک برس میں 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جس کے بغیر پاکستان کی معیشت نہیں سنبھل سکتی تھی۔‘’میں پاکستان کا ہر فورم پر دفاع کرنے پر آپ کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔‘وزیراعظم نے اس موقعے پر کچھ اشعار بھی سنائے۔انہوں نے کہا کہ ’اب دنیا میں جب لوگ سبز پاسپورٹ کو دیکھتے ہیں تو آگے بڑھ کر سیلیوٹ کرتے ہیں۔‘شہباز شریف نے کہا کہ ’غزہ میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے میں غزہ میں جتنی شہادتیں ہوئیں اتنی ہلاکتیں گزشتہ 100 برس میں بھی نہیں ہوئیں۔‘’آپ کے ساڑھے 38 ارب ڈالر کے بغیر پاکستان کی معیشت کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکتا تھا۔ اب آپ کو اسے بڑھانا ہو گا تاکہ ہمیں قرضوں سے نجات مل سکے۔‘’ہمارے نوجوان آبادی کا ساٹھ فیصد ہیں۔ یہ تعداد چیلنج بھی ہے اور ایک موقع بھی۔ ہمارا اثاثہ ہماری نوجوان نسل ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی کے علاقے گارڈن میں گٹر کی صفائی کے دوران تین دیہاڑی دار مزدور ہلاک

جنگ بندی ہوچکی لیکن مسئلہ کشمیر کے بغیر باہمی تعلقات قائم نہیں ہو سکتے: وزیراعظم شہباز شریف

سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین سے جڑے مفروضوں کی حقیقت: ’پیریڈز ڈسٹرب نہیں ہوں گے اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بہتر ہو گی‘

فلسطین و کشمیر کو حقِ خودارادیت دیے بغیر مستقل امن خواب ہی رہے گا: شہباز شریف

کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

یوٹیوبر رضی دادا کا ’متعصبانہ تبصرہ‘، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے

نظام حیدرآباد کے آخری وزیراعظم میر لائق علی انڈین نظر بندی سے فرار ہو کر پاکستان کیسے پہنچے؟

’اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس امریکہ کو واپس نہیں کیا تو برا ہو گا‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا انتباہ

مصر نے سینائی میں فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی، اسرائیلی خدشات میں اضافہ

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، تین افراد ہلاک، 30 زخمی، رہائشی عمارت پر براہ راست میزائل مارا گیا: صدر زیلینسکی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 17 فلسطینی ہلاک، اسرائیل کا غزہ شہر پر حملوں میں طاقت کے بھرپور استعمال کا اعلان

خیبر: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور : اثاثوں کی شفاف نگرانی کے لیے ای ریپوزٹری سسٹم متعارف

پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ میں انٹرنیٹ رفتار تیز ہونے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنرمند غیر ملکی ملازمین کی ویزا فیس ایک لاکھ ڈالر کرنے کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی