اپنی شرط پر زندگی، بالی وڈ کے وہ ستارے جنہوں نے شادی کو کبھی ترجیح نہیں دی


بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اکثر اپنی فلمی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق جہاں کئی فلمی ستارے شادی کے بعد گھر بسا چکے ہیں اور خوش حال زندگی گزار رہے ہیں وہیں کچھ ایسے نام بھی ہیں جنہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی آزادانہ اور کامیاب زندگی کو تنہا جینے کو ہی ترجیح دی۔یہاں ہم کچھ ایسے بالی وُڈ ستاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جو بغیر شادی کیے خوش حال زندگی گزار رہے ہیں۔سشمیتا سینسابق مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین اپنی ذاتی زندگی کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔وہ ماڈل رومان شال کے ساتھ تعلق میں رہیں لیکن دسمبر 2021 میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔    View this post on Instagram           A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)بعد ازاں ان کا نام کاروباری شخصیت للیت مودی کے ساتھ بھی جوڑا گیا مگر یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا۔سشمیتا سین اپنی شرائط پر زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں اور گود لی ہوئی دو بیٹیوں رینی سین اور علیشہ سین کی ماں ہیں۔سلمان خانبالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان کو آج بھی انڈسٹری کا سب سے بڑا غیرشادی شدہ اداکار کہا جاتا ہے۔ان کی ذاتی زندگی ہمیشہ موضوعِ بحث رہی ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)سلمان خان کے کترینہ کیف، ایشوریہ رائے اور سنگیتا بجلانی جیسی معروف اداکاراؤں کے ساتھ دوستی کی خبروں کا چرچا رہا ہے۔ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا تھا کہ انہیں محبت پر یقین نہیں اور شادی وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔امیشا پٹیلامیشا پٹیل بالی وڈ کا جانا پہچانا نام ہیں۔ 50 برس کی عمر میں وہ اب تک غیرشادی شدہ ہیں اور خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں۔امیشا پٹیل نے سنہ 2000 میں فلم  ’کہو نا پیار ہے‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔    View this post on Instagram           A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)وہ آج بھی اپنے خودمختار اور آزادانہ طرزِ زندگی کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنی شرائط پر زندگی گزار رہی ہیں۔تبوتبو کا شمار بالی وڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ان کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے لیکن انہوں نے آسانی کے لیے ’تبو‘ کو سٹیج نام بنایا۔    View this post on Instagram           A post shared by Tabu (@tabutiful)53 برس کی عمر میں بھی تبو غیرشادی شدہ ہیں اور اپنی توجہ مکمل طور پر کام پر مرکوز رکھتی ہیں۔ماضی میں ان کا نام اداکار سنجے کپور، پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا اور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ایکتا کپورمشہور ٹی وی پروڈیوسر ایکتا کپور بھی 50 برس کی عمر میں غیر شادی شدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی میں ان کی دلچسپی نہیں کیونکہ ان کے زیادہ تر دوست شادی کے بعد دوبارہ سنگل ہو گئے۔    View this post on Instagram           A post shared by EktaaRkapoor (@ektarkapoor)ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اپنے لیے وقت نہیں ملتا، اگر کبھی کچھ وقت ملے تو وہ دوستوں کے ساتھ چھٹی گزارنا یا آرام کرنا پسند کرتی ہیں۔وہ سنہ 2019 میں ’سروگیسی‘ کے ذریعے بیٹے راوی کپور کی ماں بنی تھیں۔کرن جوہربالی وُڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر بھی تاحال غیر شادی شدہ ہیں اور انہوں نے سنگل رہنے کا انتخاب اپنی مرضی سے کیا ہے۔وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ہمیشہ کھل کر بات کرتے ہیں۔    View this post on Instagram           A post shared by Karan Johar (@karanjohar)ان کے مطابق خوش گوار شادی جیسی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی۔ 53 برسکے کرن جوہر ’سروگیسی‘ کے ذریعے ایک بیٹے یش اور بیٹی روحی کے والد ہیں۔وہ اپنی والدہ ہیرو جوہر اور دونوں بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں اور فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کا تنقید کرنے والے فلم ڈائریکٹر کو جواب، ’ان کے پاس کام نہیں‘

کیا آپ تصویر میں موجود اس ذہین آنکھوں والے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

’بچنا اے حسینو لو میں آ گیا‘! رنبیر کپور، جن کی قسمت پہلی فلاپ فلم کے بعد جاگ اُٹھی

نیل پالش لگائی ہوئی ہے اور تمھارے کپڑے۔۔ نماز قضا نہ کرنے والی یشما گل کو سیٹ پر تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟

ابھی چھوٹے بھائی کے انتقال کو دن ہی کتنے ہوئے تھے۔۔ عمر شاہ کے بھائیوں کی تقریب میں شرکت ! صارفین کیوں برہم ہوگئے؟

ایشوریہ رائے سے بریک اپ، فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان ’روتے اور گانا سنتے‘

’بہت غصے والی ہیں‘، جب جیا بچن نے اپنے ساتھی اداکار کو چھڑی سے مارا

ایوشمان کھرانہ اور نوازالدین صدیقی کی فلم ’تھاما‘ کا ٹریلر شائقین کو پسند کیوں نہیں آیا؟

ماں ناراض رہتی ہیں کیونکہ.. فرح اقرار آج تک اپنا گھر کیوں نہ بنا سکیں؟ خود حقیقت بتا دی

بہن کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے اس لئے.. عائزہ خان کے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے سنگین الزامات ! اسکرین شاٹس وائرل

میری حسین بیگم.. عمیر جسوال کے پہلی بار بیوی کا چہرہ دکھانے پر لوگ ثنا جاوید سے مقابلہ کیوں کرنے لگے؟

میری جنت دنیا سے رخصت ہوگئیں.. نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی والدہ انتقال کر گئیں ! جذباتی پوسٹ

ماں کی وجہ سے ہی گانا چھوڑ کر دین کی طرف آیا.. نجم شیراز کی والدہ انتقال کر گئیں ! جذباتی پوسٹ

اپنی شرط پر زندگی، بالی وڈ کے وہ ستارے جنہوں نے شادی کو کبھی ترجیح نہیں دی

تیرا راستہ کوئی اور ہے.. فرح سعدیہ پہلی محبت کو یاد کرتے ہوئے آنسو روک نہ سکیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی