ایشوریہ رائے سے بریک اپ، فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان ’روتے اور گانا سنتے‘


معروف انڈین نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران بالی وڈ سٹار سلمان خان شدید صدمے سے گزر رہے تھے اور یہی دُکھ فلم میں ان کی اداکاری میں بھی نظر آیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ’سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی جُدائی کے بعد فلم کا ٹریک سونگ سلمان خان کے لیے ایک ذاتی نوحہ بن گیا تھا۔‘فلم ’تیرے نام‘ میں سلمان خان نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا ہے جو محبت میں ہار جاتا ہے۔ فلم کے ہدایت کار ستیش کوشک تھے اور اس فلم میں سلمان خان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔نغمہ نگار سمیر انجان نے شبھانکر مشرا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے یہ گانا سلمان خان کے لیے نہیں لکھا تھا لیکن جب ایشوریہ رائے سے ان کا بریک اپ ہوا تو یہ گانا ان کے دل کی آواز بن گیا۔‘ان کا مزید کہا تھا کہ ’فلم کی شوٹنگ سے پہلے سلمان خان گلوکار ہمیش ریشمیا کو فون کرتے، ان سے کہتے کہ گانا سناؤ اور پھر وہ رونے لگ جاتے تھے۔‘’وہ اندر سے ٹُوٹ چکے تھے، ان کے زخم ابھی تازہ تھے، ہر بار جب سیٹ پر شاٹ دینا ہوتا، ہمیش گانا گاتے اور سلمان رو پڑتے۔ خاص طور پر یہ مصرع، ’کیوں کسی کو وفا کے بدلے وفا نہیں ملتی‘، وہ چاہتے تھے کہ یہ ایشوریہ تک پہنچے، تاکہ وہ ان کا درد محسوس کر سکیں۔‘چند ہفتے قبل فلم ساز پرہلاد ککڑ نے بھی سلمان اور ایشوریہ رائے کے تعلقات پر بات کی تھی۔انہوں نے صحافی وکی لالوانی سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ’ ایشوریہ رائے اس بات سے زیادہ دُکھی تھیں کہ فلم انڈسٹری نے ان کے بجائے سلمان خان کا ساتھ دیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اس لیے پریشان نہیں تھیں کہ رشتہ ٹُوٹا، بلکہ اس لیے کہ سب نے سلمان خان کا ساتھ دیا ان کا نہیں، سچ ان کے ساتھ تھا۔ وہ انڈسٹری پر اعتماد کھو چکی تھیں، کیونکہ سب کچھ یک طرفہ تھا۔‘انہوں نے سلمان خان کو ’انتہائی جارح مزاج اور شدت پسند‘ قرار دیا اور کہا کہ ’ایسے شخص سے کیسے نمٹا جائے؟‘یاد رہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان دوستی کا آغاز فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر ہوا تھا۔ دونوں کی دوستی تقریباً تین سال تک برقرار رہی لیکن سنہ 2002 میں ان کا تعلق ختم ہو گیا جو میڈیا کی زینت بنا۔ایشوریہ رائے نے بعد میں کئی انٹرویوز میں یہ دعویٰ کیا کہ انہیں اس رشتے میں جسمانی تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کا تنقید کرنے والے فلم ڈائریکٹر کو جواب، ’ان کے پاس کام نہیں‘

کیا آپ تصویر میں موجود اس ذہین آنکھوں والے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

’بچنا اے حسینو لو میں آ گیا‘! رنبیر کپور، جن کی قسمت پہلی فلاپ فلم کے بعد جاگ اُٹھی

نیل پالش لگائی ہوئی ہے اور تمھارے کپڑے۔۔ نماز قضا نہ کرنے والی یشما گل کو سیٹ پر تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟

ابھی چھوٹے بھائی کے انتقال کو دن ہی کتنے ہوئے تھے۔۔ عمر شاہ کے بھائیوں کی تقریب میں شرکت ! صارفین کیوں برہم ہوگئے؟

ایشوریہ رائے سے بریک اپ، فلم ’تیرے نام‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان ’روتے اور گانا سنتے‘

’بہت غصے والی ہیں‘، جب جیا بچن نے اپنے ساتھی اداکار کو چھڑی سے مارا

ایوشمان کھرانہ اور نوازالدین صدیقی کی فلم ’تھاما‘ کا ٹریلر شائقین کو پسند کیوں نہیں آیا؟

ماں ناراض رہتی ہیں کیونکہ.. فرح اقرار آج تک اپنا گھر کیوں نہ بنا سکیں؟ خود حقیقت بتا دی

بہن کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے اس لئے.. عائزہ خان کے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے سنگین الزامات ! اسکرین شاٹس وائرل

میری حسین بیگم.. عمیر جسوال کے پہلی بار بیوی کا چہرہ دکھانے پر لوگ ثنا جاوید سے مقابلہ کیوں کرنے لگے؟

میری جنت دنیا سے رخصت ہوگئیں.. نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی والدہ انتقال کر گئیں ! جذباتی پوسٹ

ماں کی وجہ سے ہی گانا چھوڑ کر دین کی طرف آیا.. نجم شیراز کی والدہ انتقال کر گئیں ! جذباتی پوسٹ

اپنی شرط پر زندگی، بالی وڈ کے وہ ستارے جنہوں نے شادی کو کبھی ترجیح نہیں دی

تیرا راستہ کوئی اور ہے.. فرح سعدیہ پہلی محبت کو یاد کرتے ہوئے آنسو روک نہ سکیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی