ایرانی صدر کی سائیکل سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ صوبہ اصفہان میں سرکاری حکام کے ہمراہ سائیکل سواری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جب صدر پزشکیان نے مختلف سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اصفہان کی سڑکوں پر سائیکل چلائی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر خوشگوار موڈ میں سائیکل چلا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار اور دیگر افسران بھی سائیکلوں پر موجود ہیں۔ ⚡️Iranian President Masoud Pezeshkian promotes health by cycling in Isfahan, alongside other officials. pic.twitter.com/8TkWjPRoSs— S2FUncensored (@S2FUncensored) October 16, 2025 کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایرانی صدر کے اس اقدام کو سادگی، صحت مندی اور عوامی رویے کی علامت قرار دیا ہے۔ بعض صارفین نے لکھا کہ صدر نے یہ قدم صحت کے فروغ اور ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کے لیے اٹھایا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایرانی عوام نے صدر مسعود پزشکیان کی سادگی اور عوام کے قریب طرزِ عمل کو سراہا جبکہ مبصرین کے مطابق یہ اقدام حکومت کی عوامی رابطے کی ایک مثبت مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایئر چائنا کی پرواز میں بیٹری نے آگ پکڑ لی، طیارہ شنگھائی میں اتار لیا گیا

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

بدعنوانی کا جُرم، چین نے اعلٰی رینک کے دو فوجی جنرل برطرف کر دیے

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، امریکی صدر

ابوظہبی میں ڈیجیٹل نکاح: دنیا کے کسی بھی کونے سے صرف 218 ڈالر میں شادی ممکن

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

’اگر دونوں دستی بم پھٹ جاتے تو میں آج زندہ نہ ہوتا‘: دوست کی جان بچانے والے بپن جوشی جو خود حماس کی قید میں ہلاک ہو گئے

برطانوی شہزادے اینڈریو نے ڈیوک آف یارک کا لقب اور شاہی اعزازات چھوڑ دیے

پاکستان نے کابل پر دو ڈرون حملے کیے، افغانستان کی طالبان حکومت کا الزام

سستے تیل کے بدلے بڑا امتحان: روسی تیل انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟

پاک افغان بارڈر بندش کے باعث افغانستان میں خوراکی اشیاء کی قلت

بیٹی کی ’میٹھا کھانے کی خواہش‘ جس نے والدین کو کروڑوں کی لاٹری جتوا دی

ایرانی صدر کی سائیکل سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی