ایئر چائنا کی پرواز میں بیٹری نے آگ پکڑ لی، طیارہ شنگھائی میں اتار لیا گیا


چین کی فضائی کمپنی ایئر چائنا کی ایک کمرشل مسافر پرواز کو اُس وقت شنگھائی کی طرف موڑ دیا گیا جب ایک مسافر کے ہینڈ کیری میں موجود لیتھیم بیٹری نے اچانک آگ پکڑ لی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو پیش آنے والے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ ایئر چائنا کی پرواز سی اے139 میں پیش آیا جو چین کے مشرقی شہر ہانگژو سے جنوبی کوریا کے انچیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ جا رہی تھی۔ایئر لائن نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’ایک لیتھیم بیٹری نے مسافر کے ہینڈ کیری سامان میں اچانک آگ پکڑ لی تھی۔‘ایئر لائن کے مطابق عملے نے فوری طور پر طے شدہ حفاظتی طریقہ کار کے مطابق صورتحال کو سنبھالا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔‘طیارے کو شنگھائی پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے لیے موڑ دیا گیا تاکہ پرواز کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔سرکاری میڈیا ادارے جیمو نیوز کی جانب سے شائع کردہ ایک تصویر میں اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ سے شعلے نکلتے دکھائی دیے جبکہ کیبن میں دھواں بھی دیکھا گیا۔تصویر میں ایک مسافر کو آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق پرواز نے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج 45 منٹ پر ہانگژو سے اڑان بھری اور جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو اور چین کے مشرقی ساحل کے درمیان سمندر پر مکمل یوٹرن لینے کے بعد 11 بجے کے قریب شنگھائی میں لینڈنگ کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایئر چائنا کی پرواز میں بیٹری نے آگ پکڑ لی، طیارہ شنگھائی میں اتار لیا گیا

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

بدعنوانی کا جُرم، چین نے اعلٰی رینک کے دو فوجی جنرل برطرف کر دیے

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، امریکی صدر

ابوظہبی میں ڈیجیٹل نکاح: دنیا کے کسی بھی کونے سے صرف 218 ڈالر میں شادی ممکن

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

’اگر دونوں دستی بم پھٹ جاتے تو میں آج زندہ نہ ہوتا‘: دوست کی جان بچانے والے بپن جوشی جو خود حماس کی قید میں ہلاک ہو گئے

برطانوی شہزادے اینڈریو نے ڈیوک آف یارک کا لقب اور شاہی اعزازات چھوڑ دیے

پاکستان نے کابل پر دو ڈرون حملے کیے، افغانستان کی طالبان حکومت کا الزام

سستے تیل کے بدلے بڑا امتحان: روسی تیل انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟

پاک افغان بارڈر بندش کے باعث افغانستان میں خوراکی اشیاء کی قلت

بیٹی کی ’میٹھا کھانے کی خواہش‘ جس نے والدین کو کروڑوں کی لاٹری جتوا دی

ایرانی صدر کی سائیکل سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی