بدعنوانی کا جُرم، چین نے اعلٰی رینک کے دو فوجی جنرل برطرف کر دیے


چین نے بدعنوانی کے جرم کی پاداش میں اعلیٰ رینگ کے مزید دو جنرلز کو فوج اور حکمراں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے چین کی حکومت سے جانب سے ان برطرفیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ اقدام نو اعلیٰ فوجی افسران کے خلاف جاری بدعنوانی کی تحقیقات کا حصہ ہے۔یہ اقدام صدر شی جن پنگ کی قیادت میں گزشتہ ایک دہائی سے جاری بدعنوانی کے خلاف مہم کا تسلسل ہے جس کا مقصد پارٹی اور ریاست کے تمام شعبوں میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ کے مطابق سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے نائب چیئرمین ہی ویڈونگ ان نو افراد میں شامل ہیں جنہیں ’سنگین خلاف ورزیوں‘ کے باعث فوج سے نکالا گیا۔ہی ویڈونگ مارچ سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے تھے جس سے ان کے بارے میں قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں تاہم ان کے خلاف کسی قسم کی باضابطہ تحقیقات کا اعلان اس سے قبل نہیں کیا گیا تھا۔حکومت کے تازہ بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس وقت ہی ویڈونگ کہاں ہیں۔صدر شی جن پنگ نے بدعنوانی کو ’کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ‘ قرار دیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)اس کے علاوہ فوج کے سیاسی امور کے سابق سربراہ میاؤ ہوا کو بھی ان کے عہدے سے باضابطہ طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ ریاستی میڈیا نے جون میں ان کی برطرفی کی تصدیق کی تھی۔ژانگ شیاوگانگ کے مطابق ان میں سے آٹھ افراد کو کمیونسٹ پارٹی کی رکنیت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے حالانکہ وہ پہلے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔صدر شی جن پنگ نے بدعنوانی کو ’کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’بدعنوانی کے خلاف جنگ اب بھی سنگین اور پیچیدہ معاملہ ہے۔‘حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی صاف شفاف حکمرانی کے فروغ کا باعث بن رہی ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ صدر شی جن پنگ کے سیاسی مخالفین کو ہٹانے کا ایک ہتھکنڈا بھی ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاوگانگ نے کہا کہ ’ہی ویڈونگ، میاؤ ہوا اور دیگر افراد کو سخت سزا دینا ایک مرتبہ پھر اس بات کا مظہر ہے کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور سی ایم سی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔‘ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ صدر شی جن پنگ کے سیاسی مخالفین کو ہٹانے کا ایک ہتھکنڈا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ’پارٹی اور فوج کی انسداد بدعنوانی مہم میں ایک اہم کامیابی‘ ہے جس سے ’ایک زیادہ صاف، متحد، مربوط اور جنگ کے لیے تیار عوامی فوج‘ کی تشکیل میں مدد ملی ہے۔واضح رہے کہ میاؤ ہوا اور ہی ویڈونگ صدر شی جن پنگ کی انسداد بدعنوانی مہم کا شکار بننے والے واحد اعلیٰ فوجی افسران نہیں ہیں۔ سابق وزیر دفاع لی شانگفو کو بھی سنہ 2023 میں صرف سات ماہ بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور بعد میں پارٹی سے نکال دیا گیا۔ ان پر رشوت ستانی سمیت دیگر الزامات تھے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمیونسٹ پارٹی پیر سے بیجنگ میں ایک اہم اجلاس ’فورتھ پلینم‘ منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں سنہ 2030 تک کے اقتصادی منصوبے پر غور کیا جائے گا۔یہ منصوبہ صدر شی جن پنگ کے بنیادی اہداف جیسا کہ تکنیکی خود کفالت اور فوجی و اقتصادی طاقت کے حصول میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

شادی شدہ بیٹی کی جان بچانے کے لئے ماں کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے گئی.. پھر کیا ہوا؟

امریکہ میں صدر ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایئر چائنا کی پرواز میں بیٹری نے آگ پکڑ لی، طیارہ شنگھائی میں اتار لیا گیا

’میں اسے مار کر دفنا دوں گا اور وہ کبھی ڈھونڈ نہیں پائیں گے‘: قتل کا مقدمہ جس میں لاش تو برآمد نہ ہوئی لیکن سزا سنا دی گئی

بدعنوانی کا جُرم، چین نے اعلٰی رینک کے دو فوجی جنرل برطرف کر دیے

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہے، امریکی صدر

ابوظہبی میں ڈیجیٹل نکاح: دنیا کے کسی بھی کونے سے صرف 218 ڈالر میں شادی ممکن

’چلتا پھرتا مردہ‘: ماہی گیر کا رُوپ دھار کر ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے پرزے یمن پہنچانے کا الزام، پاکستانی شہری کو 40 برس قید کی سزا

’اگر دونوں دستی بم پھٹ جاتے تو میں آج زندہ نہ ہوتا‘: دوست کی جان بچانے والے بپن جوشی جو خود حماس کی قید میں ہلاک ہو گئے

برطانوی شہزادے اینڈریو نے ڈیوک آف یارک کا لقب اور شاہی اعزازات چھوڑ دیے

پاکستان نے کابل پر دو ڈرون حملے کیے، افغانستان کی طالبان حکومت کا الزام

سستے تیل کے بدلے بڑا امتحان: روسی تیل انڈیا کے لیے کتنا اہم ہے؟

پاک افغان بارڈر بندش کے باعث افغانستان میں خوراکی اشیاء کی قلت

بیٹی کی ’میٹھا کھانے کی خواہش‘ جس نے والدین کو کروڑوں کی لاٹری جتوا دی

ایرانی صدر کی سائیکل سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی