لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، موٹرسائیکل سواروں پر کون سی نئی پابندی لگ گئی؟


لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 332 تک پہنچ گیا ہے، جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 325، شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب کے متعدد شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق 300 سے زائد اے کیو آئی سطح انسانی صحت کے لیے نہایت مضر ہے، جس سے سانس، آنکھوں اور دل کے امراض میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بڑھتی اسموگ اور آلودگی کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے موٹر بائیک پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ماسک نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسموگ کے دوران ماسک، عینک اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ آلودہ ہوا کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکیوں کو نامناسب اور جان لیوا حرکات پر اُکسانے والے ’گروپ‘: ’میں اپنی بیٹی کا بدلتا رویّہ دیکھ تو رہی تھی مگر بے بس تھی‘

’ہر بار بخار کا علاج ضروری نہیں‘: وہ معمہ جس نے صدیوں سے ڈاکٹرز کو اُلجھائے رکھا

ورلڈ کپ کے لیے انڈیا میں موجود آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کو ہراسانی کا سامنا: ’اس نے پہلے نازیبا الفاظ کہے پھر چُھونے کے بعد بھاگ گیا‘

قید کے باوجود ٹوئٹس۔۔کیا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند ہونے والا ہے؟

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

کرکٹر صہیب مقصود کی لگژری کار جو پولیس ریڈ کے بعد واپس مل گئی: گاڑیوں کے لین دین میں کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

سرحد پار حملے نہ رکے تو تجارت بند ہی رہے گی، پاکستان کا دوٹوک موقف

پاک،افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور… کون سے فیصلے طے پائیں گے؟

اتحادی سیاست میں نیا موڑ، قادر پٹیل کی وزیراعظم سے اہم ملاقات… اندرونی کہانی کیا؟

بحری جنگی جہاز، لڑاکا طیارے اور سی آئی اے: جنگوں کے مخالف ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا میں چاہتے کیا ہیں؟

فیلڈ مارشل کی مصر کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف

ایس پی عدیل اکبر کیس میں نیا موڑ، گاڑی میں کیا ہوا؟ آپریٹر نے بتا دیا

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر متفق

سلامتی کونسل میں انڈیا کی طرف سے کشمیر کو ’اٹوٹ حصہ‘ قرار دینے پر پاکستان کا جواب: ’نئی دہلی حقیقت نہیں بدل سکتا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی