مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف


وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور افغان فریقوں کے درمیان جاری مذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو حکومت کے سامنے افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ کا آپشن موجود ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ اسپتال کی تعمیر نو کے افتتاحی موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کی چالیس سال تک مہمان نوازی کی مگر اب صورتحال وہ نہیں رہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کر رکھی ہے اور دوحہ میں بات چیت کرنے والے کئی افراد بھی پاکستان میں جوان ہوئے مگر پھر بھی افغانستان کا رویہ تشویشناک رہا۔ وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد پانچ روز سے پُر سکون ہے اور شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں بالکل محفوظ ہیں۔ انہوں نے پاک افواج اور پولیس کی جراتمندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم چین سے اس لیے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کا جائزہ لیا جائے گا اگر وہ قابلِ قبول ہوئیں تو مذاکرات کے ذریعے حل نکال لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں مذاکرات کے پہلے دور میں سیز فائر اور سرحدی احترام پر بات طے پائی تھی اور ترکیہ میں مذاکرات کے دوسرے دور میں ان نقاط پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیرِ دفاع نے حالات کے متعلق امید کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بات چیت کا کوئی نتیجہ شام تک آ سکتا ہے جبکہ ایک ملاقات کے نتائج کل تک سامنے آئیں گے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کے معاشی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 40–50 لاکھ افغانی یہاں مقیم ہیں تو روزگار اور کاروبار پر بھی ان کے اثرات ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والی بات چیت میں وقتی سیز فائر اور ایک دوسرے کی سرحدوں کے احترام پر اتفاق رائے ریکارڈ ہوا تھا۔ ترکیہ میں مذاکرات کے دوسرے دور میں انہی شرائط پر عمل درآمد اور کھلے مسائل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا کے پانچ سب سے جدید شہر جہاں بنا ڈرائیور کے گاڑیاں اور کیش لیس سٹور عام ہیں

سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکیوں کو نامناسب اور جان لیوا حرکات پر اُکسانے والے ’گروپ‘: ’میں اپنی بیٹی کا بدلتا رویّہ دیکھ تو رہی تھی مگر بے بس تھی‘

’ہر بار بخار کا علاج ضروری نہیں‘: وہ معمہ جس نے صدیوں سے ڈاکٹرز کو اُلجھائے رکھا

ورلڈ کپ کے لیے انڈیا میں موجود آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کو ہراسانی کا سامنا: ’اس نے پہلے نازیبا الفاظ کہے پھر چُھونے کے بعد بھاگ گیا‘

قید کے باوجود ٹوئٹس۔۔کیا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند ہونے والا ہے؟

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

کرکٹر صہیب مقصود کی لگژری کار جو پولیس ریڈ کے بعد واپس مل گئی: گاڑیوں کے لین دین میں کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

سرحد پار حملے نہ رکے تو تجارت بند ہی رہے گی، پاکستان کا دوٹوک موقف

پاک،افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور… کون سے فیصلے طے پائیں گے؟

اتحادی سیاست میں نیا موڑ، قادر پٹیل کی وزیراعظم سے اہم ملاقات… اندرونی کہانی کیا؟

بحری جنگی جہاز، لڑاکا طیارے اور سی آئی اے: جنگوں کے مخالف ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا میں چاہتے کیا ہیں؟

فیلڈ مارشل کی مصر کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف

ایس پی عدیل اکبر کیس میں نیا موڑ، گاڑی میں کیا ہوا؟ آپریٹر نے بتا دیا

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر متفق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی