فیلڈ مارشل کی مصر کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور مصر کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، خطے کی صورتحال، اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کردار کو سراہا جبکہ صدر السیسی نے عالمی اور امت مسلمہ کے اہم معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کو تسلیم کیا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے معاشی، تکنیکی اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور عوام سے عوام کے رابطوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ ساتھ ہی باہمی اسٹریٹجک مفادات پر قریبی رابطوں کو مضبوط بنانے اور تاریخی دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے مصری وزیر دفاع جنرل عبدالماجد صقر اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے بھی ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جامعہ الازہر کے شیخ اعظم شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، جس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور انتہا پسندی کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دونوں ممالک کے کردار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا کے پانچ سب سے جدید شہر جہاں بنا ڈرائیور کے گاڑیاں اور کیش لیس سٹور عام ہیں

سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکیوں کو نامناسب اور جان لیوا حرکات پر اُکسانے والے ’گروپ‘: ’میں اپنی بیٹی کا بدلتا رویّہ دیکھ تو رہی تھی مگر بے بس تھی‘

’ہر بار بخار کا علاج ضروری نہیں‘: وہ معمہ جس نے صدیوں سے ڈاکٹرز کو اُلجھائے رکھا

ورلڈ کپ کے لیے انڈیا میں موجود آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کو ہراسانی کا سامنا: ’اس نے پہلے نازیبا الفاظ کہے پھر چُھونے کے بعد بھاگ گیا‘

قید کے باوجود ٹوئٹس۔۔کیا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند ہونے والا ہے؟

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

کرکٹر صہیب مقصود کی لگژری کار جو پولیس ریڈ کے بعد واپس مل گئی: گاڑیوں کے لین دین میں کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

سرحد پار حملے نہ رکے تو تجارت بند ہی رہے گی، پاکستان کا دوٹوک موقف

پاک،افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور… کون سے فیصلے طے پائیں گے؟

اتحادی سیاست میں نیا موڑ، قادر پٹیل کی وزیراعظم سے اہم ملاقات… اندرونی کہانی کیا؟

بحری جنگی جہاز، لڑاکا طیارے اور سی آئی اے: جنگوں کے مخالف ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا میں چاہتے کیا ہیں؟

فیلڈ مارشل کی مصر کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف

ایس پی عدیل اکبر کیس میں نیا موڑ، گاڑی میں کیا ہوا؟ آپریٹر نے بتا دیا

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر متفق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی