گٹکا ماوا کی فروخت: ایم پی اے نے آئی جی کو دوبارہ خط میں کیا لکھ دیا؟


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے سولجر بازار اور جمشید کوارٹرز میں گٹکا ماوا کی کھلے عام فروخت کے خلاف آئی جی سندھ کو دوبارہ خط لکھ دیا۔ کراچی شرقی کے حلقہ پی ایس 102 سے منتخب ایم پی اے محمد عامر صدیقی نے خط میں لکھا کہ تھانہ سولجر بازار جہاں ایس ایچ او زاہد حسین کمبویو اور تھانہ جمشید کوارٹرز جہاں ایس ایچ او انصر بٹ تعینات ہیں، مذکورہ دونوں تھانہ جات کی حدود میں واقع تمام مارکیٹوں بالخصوص پان کی دکانوں پر کھلے عام گٹکا ماوا فروخت کیا جارہا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی سپلائی جاری ہے۔ انھوں نے خط میں شکایت کی کہ گٹکا ماوا کی فروخت کے خلاف وہ کئی بار ایس ایس پی کو آگاہ کرچکے ہیں تاہم انھوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ نے بھی ان کی کال اٹینڈ کی نہ ہی کوئی جواب دیا۔ رکن سندھ اسمبلی نے خط میں مطالبہ کیا کہ مذکورہ پروڈکشن یونٹس پر فوری چھاپے مارے جائیں، ایس ایچ اوز اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اور ممنوعہ بھارتی مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکیوں کو نامناسب اور جان لیوا حرکات پر اُکسانے والے ’گروپ‘: ’میں اپنی بیٹی کا بدلتا رویّہ دیکھ تو رہی تھی مگر بے بس تھی‘

’ہر بار بخار کا علاج ضروری نہیں‘: وہ معمہ جس نے صدیوں سے ڈاکٹرز کو اُلجھائے رکھا

ورلڈ کپ کے لیے انڈیا میں موجود آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کو ہراسانی کا سامنا: ’اس نے پہلے نازیبا الفاظ کہے پھر چُھونے کے بعد بھاگ گیا‘

قید کے باوجود ٹوئٹس۔۔کیا عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند ہونے والا ہے؟

ٹیسٹ کپتان شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ بھی مقرر: ’پاکستانی کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے‘

کرکٹر صہیب مقصود کی لگژری کار جو پولیس ریڈ کے بعد واپس مل گئی: گاڑیوں کے لین دین میں کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

سرحد پار حملے نہ رکے تو تجارت بند ہی رہے گی، پاکستان کا دوٹوک موقف

پاک،افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور… کون سے فیصلے طے پائیں گے؟

اتحادی سیاست میں نیا موڑ، قادر پٹیل کی وزیراعظم سے اہم ملاقات… اندرونی کہانی کیا؟

بحری جنگی جہاز، لڑاکا طیارے اور سی آئی اے: جنگوں کے مخالف ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا میں چاہتے کیا ہیں؟

فیلڈ مارشل کی مصر کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف

ایس پی عدیل اکبر کیس میں نیا موڑ، گاڑی میں کیا ہوا؟ آپریٹر نے بتا دیا

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر متفق

سلامتی کونسل میں انڈیا کی طرف سے کشمیر کو ’اٹوٹ حصہ‘ قرار دینے پر پاکستان کا جواب: ’نئی دہلی حقیقت نہیں بدل سکتا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی