جاپان کی سیاست میں بڑا موڑ : ڈرم پلیئر سے اقتدار تک کا سفر کیسے ممکن ہوا؟


جاپان کی پارلیمنٹ نے 64 سالہ سانائے تاکائچی کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کر لیا جو جاپان کی 104ویں وزیراعظم بن گئی ہیں۔ وہ سابق وزیرِاعظم شنزو آبے کی قریبی ساتھی اور قدامت پسند نظریات رکھنے والی سیاست دان ہیں۔ پارلیمانی ووٹنگ میں 465 ارکان میں سے 237 نے سانائے تاکائچی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ انہیں کامیابی کے لیے 233 ووٹ درکار تھے۔ وہ آج شام باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گی۔ سانائے تاکائچی نے 1993 میں سیاست میں قدم رکھا اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی بعد ازاں انہوں نے 1996 میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 10 مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکی ہیں اور متعدد اہم وزارتوں، بشمول تجارت، صنعت، داخلہ و مواصلات کے عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ سانائے تاکائچی ایک وقت میں ٹی وی اینکر اور میوزک بینڈ کی ڈرم پلیئر بھی رہ چکی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی کامیابی جاپان کی روایتی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی ہے اور خواتین کے لیے سیاست کے نئے دروازے کھولنے کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ تاکائچی نے اپنی کامیابی کے بعد عہد کیا کہ وہ جاپان کی معیشت کو مستحکم کریں گی خواتین کی نمائندگی بڑھائیں گی اور ملک کو آئندہ نسلوں کے لیے ذمہ دار جاپان میں تبدیل کریں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس کا ایٹمی توانائی سے چلنے والے نئے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

میں پاکستان اور افغانستان کا تنازع جلد حل کروا دوں گا: صدر ٹرمپ

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسانی، ’سکیورٹی پر نظرثانی کی جائے گی‘

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسانی، ’سکیورٹی پروٹوکول پر نظرثانی کی جائے گی‘

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسیت، بی جے پی حکومت شدید تنقید کی زد میں

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں شامل ترک انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم قالن کون ہیں؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا: شی جن پنگ کے ساتھ چھ سال بعد ملاقات جو تجارتی جنگ کی سمت طے کر سکتی ہے

پاک افغان مذاکرات: پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا

میں پاکستان اور افغانستان کا مسئلہ جلد حل کروا دوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

انڈین افواج کی مشقوں سے قبل پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا بیان: ’ہم اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘

چھ میٹر زیرِزمین ہسپتال جہاں روسی ڈرون حملوں میں زخمی یوکرینی فوجیوں کا علاج ہوتا ہے

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، انڈیا میں آسٹریلوی کرکٹرز کو ہراساں کرنے والا گرفتار

انڈیا: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی دو آسٹریلوی خواتین کے ساتھ ’ہراسانی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، صدر ٹرمپ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، صدر ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی