ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، انڈیا میں آسٹریلوی کرکٹرز کو ہراساں کرنے والا گرفتار


انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی دو آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دا انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں جمعرات کی صبح ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کا تعاقب کیا اور انہیں ہراساں کیا۔سب انسپکٹر ندھی راگھونشی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ پولیس نے جمعے کو اُس شخص کو گرفتار کر لیا جو کھجرانہ روڈ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث تھا۔انہوں نے واقعے کی تفصیل کچھ یوں بتائی کہ ’دونوں خواتین کرکٹرز ہوٹل سے نکل کر ایک کیفے کی طرف جا رہی تھیں کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ ایک موٹر سائیکل سوار شخص اُن کے پیچھے چلنے لگا۔‘پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر اُن میں سے ایک خاتون کو ’نازیبا انداز میں چُھوا‘ اور فرار ہو گیا۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کے سکیورٹی افسر ڈینی سمنز کو معاملے سے آگاہ کیا جنہوں نے مقامی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کر کے فوری طور پر ایک گاڑی روانہ کی۔اسیسٹنٹ کمشنر آف پولیس ہمانی مشرا نے واقعے کی اطلاع ملنے پر دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اُن کے بیانات قلم بند کیے۔ملزم اکھیل خان کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب ایک راہگیر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُس کی موٹر سائیکل کا نمبر نوٹ کر لیا، جس کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس کا ایٹمی توانائی سے چلنے والے نئے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

میں پاکستان اور افغانستان کا تنازع جلد حل کروا دوں گا: صدر ٹرمپ

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسانی، ’سکیورٹی پر نظرثانی کی جائے گی‘

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسانی، ’سکیورٹی پروٹوکول پر نظرثانی کی جائے گی‘

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسیت، بی جے پی حکومت شدید تنقید کی زد میں

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں شامل ترک انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم قالن کون ہیں؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا: شی جن پنگ کے ساتھ چھ سال بعد ملاقات جو تجارتی جنگ کی سمت طے کر سکتی ہے

پاک افغان مذاکرات: پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا

میں پاکستان اور افغانستان کا مسئلہ جلد حل کروا دوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

انڈین افواج کی مشقوں سے قبل پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا بیان: ’ہم اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘

چھ میٹر زیرِزمین ہسپتال جہاں روسی ڈرون حملوں میں زخمی یوکرینی فوجیوں کا علاج ہوتا ہے

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، انڈیا میں آسٹریلوی کرکٹرز کو ہراساں کرنے والا گرفتار

انڈیا: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی دو آسٹریلوی خواتین کے ساتھ ’ہراسانی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، صدر ٹرمپ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، صدر ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی