پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں شامل ترک انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم قالن کون ہیں؟


Reutersرواں ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان 19 اکتوبر کو قطر میں مذاکرات ہوئے جس کے بعد ایک معاہدہ طے پایا۔دوحہ میں ہونے والے معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور سنیچر سے ترکی کے شہر استنبول میں جاری ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر اور بعد ازاں ہونے والے معاہدے میں قطر اور ترکی نے ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ اسی تناظر میں ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن کا نام بھی سامنے آ رہا ہے اور ترک میڈیا کے مطابق انھوں نے اس مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔19 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد پاکستان وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور ان کے افغان ہم منصب ملا محمد یعقوب کی جاری ہونے والی تصاویر میں بھی ابراہیم قالن کو دیکھا جا سکتا ہے۔وہ خواجہ آصف کے بائیں جانب گہرے نیلے رنگ کے سوٹ میں ہاتھ میں سرخ فائل تھامے کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ ترکی کی خفیہ ایجنسی قومی انٹیلیجینس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ابراہیم قالن ترکی کی انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی ٹی کے سربراہ ہیں۔ترک حکومت کے ایک حامی اخبار نے دوحہ معاہدے کے اگلے روز خبر دی تھی کہ ابراہیم قالن نے اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی تھی کہ پاکستان اور طالبان کے وفود ہاتھ ملائے بغیر نہ جائیں۔Anadolu via Getty Images ابراہم قالن ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے قریبی حلقوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ترک ایجنسی ایم آئی ٹی کے سربراہ ابراہیم قالن کون ہیں؟ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے قریبی حلقوں میں شمار کیے جانے والے ابراہم قالن 1971 میں استنبول میں پیدا ہوئے۔ایم آئی ٹی کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق انھوں نے 1992 میں استنول یونیورسٹی کے ہسٹری ڈیپارٹمنٹ سے گریجویشن مکمل کی اور 1994 میں ملائیشیا کی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ انھوں 2002 میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ڈکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق، 2005 میں انھوں نے ترک حکومت سے منسلک سیتا فاؤنڈیشن نامی ایک تھنک ٹینک کی بنیاد رکھی۔انھیں 2014 میں صدر اردوغان کا صدارتی ترجمان مقرر کیا گیا جس کے بعد وہ خارجہ پالیسی پر ترک صدر کے مشیروں میں سے ایک بن گئے۔صدر اردوغآن کے دیرینہ ساتھی، قالن کئی سالوں سے ترکی کی خارجہ پالیسی میں کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ وہ ترکی میں اپنے دھیمے مزاج اور نپے تلے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ترکی کا انڈونیشیا کو 48 ’ففتھ جنریشن‘ لڑاکا طیارے برآمد کرنے کا اعلان: ترک ساختہ ’کان‘ طیارے کیخصوصیات کیا ہیں؟’حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش‘ اور جھوٹی گواہی: سلطان سلیمان کا کردار نبھانے والے ترک اداکار جنھیں ایک تعلق نے مشکل میں ڈال دیاآزاد کرد ریاست کے لیے ترکی سے لڑنے والی تنظیم جس نے 40 سال بعد ہتھیار پھینکنے کا اعلان کیا’پاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں‘: کیا انڈیا کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا؟2015 میں ترکی-روس کے درمیان پیدا ہونے والے بحران کے دوران انھوں نے خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات سر انجام دیں جبکہ 2017 کے قطر اور متحدہ عرب امارات کے مابین تنازع میں بھی بطور ثالث کردار ادا کیا۔کئی لوگوں کا خیال تھا کہ 2023 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد صدر اردوغان انھیں وزیرِ خارجہ مقرر کریں گے تاہم انھیں حقان فدان کی جگہ ایم آئی ٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ حقان فدان اس وقت ترکی کے وزیرِ خارجہ ہیں۔ترکش ذرائع ابلاغ کے مطابق، شام میں سابق صدر بشارالاسد کی معزولی کے بعد ابراہیم قالن دمشق پہنچنے والے پہلے سینیئر ترک اہلکار تھے۔ ان کی دمشق کی امیہ مسجد میں دعا مانگتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔رواں سال ستمبرمیں انھوں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شام کے عبوری صدر احمد الشراعسے بھی ملاقات کی ہے۔ اس کے علاوہ ستمبر میں ہی صدر اردوغان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والی تصاویر میں بھی انھیں دیکھا جا سکتا ہے۔Anadolu via Getty Imagesرواں سال ستمبرمیں ابراہیم قالن نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شام کے عبوری صدر احمد الشراعسے بھی ملاقات کی تھی۔رواں ماہ کے اوائل میں حماس اور اسرائیل کے درمیان شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران وہ ایک بار پھر سامنے آئے۔ خبروں کے مطابق، مذاکرات کے دوران انھوں نے معاہدے میں حائل رکاوٹوں دور کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ترک حکومت نواز حریت اخبار کے کالم نگار عبدالقادر سیلوی لکھتے ہیں کہ ’جب غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے تو قالن مصر گئے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوں۔۔۔۔ قالن نے اس منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور [الگ الگ] مذاکرات کی تجویز پیش کی۔ بالآخر صدر ٹرمپ کے منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔‘اسرائیل کے وائی نیٹ اخبار میں 13 اکتوبر کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق، قالن نے غزہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔اخبار کے مطابق، انھوں نے نو سال تک اردوغان کے ترجمان کا کردار نبھایا تاہم سینیئر اسرائیلی اہلکار جو ان سے واقف ہیں کا ماننا ہے کہ ابراہیم قالن محض ایک ترجمان سے کہیں زیادہ ہیں۔حکام کے مطابق، وہ ’صدر کے سائے‘ کی مانند ہیں اور اردوغان ان پر مکمل بھروسہ کہتے ہیں۔کئی سالوں سے صدر اردوغان کے قریبی حلقوں کا حصہ ہونے کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی کی جاتی ہیں کہ صدر اردوغان کے بعد وہ ان کی جگہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔شہباز شریف اور عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ٹرمپ کے کوٹ پر لگی ’لڑاکا طیارے کی پن‘ سے جڑے سوال اور جوابترکی، سعودی عرب یا مصر: قطر پر حملے کے بعد اسرائیل کے ’اگلے ہدف‘ کے بارے میں قیاس آرائیاںسٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟30 کلومیٹر طویل مجوزہ بفرزون: صدر اُردوغان شمالی شام کے کُرد گروہوں سے نمٹنے کے کس منصوبے پر کام کر رہے ہیں؟گرے وولوز: پوپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والی تنظیم جس پر ترکی کی ’ڈیپ سٹیٹ کی حمایت‘ کا الزام لگایوسف ڈکیچ: اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ترکش شوٹر جن کا موازنہ ہالی وڈ کردار ’جان وک‘ سے کیا جا رہا ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

روس کا ایٹمی توانائی سے چلنے والے نئے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

میں پاکستان اور افغانستان کا تنازع جلد حل کروا دوں گا: صدر ٹرمپ

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسانی، ’سکیورٹی پر نظرثانی کی جائے گی‘

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسانی، ’سکیورٹی پروٹوکول پر نظرثانی کی جائے گی‘

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ ہراسیت، بی جے پی حکومت شدید تنقید کی زد میں

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں شامل ترک انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم قالن کون ہیں؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا: شی جن پنگ کے ساتھ چھ سال بعد ملاقات جو تجارتی جنگ کی سمت طے کر سکتی ہے

پاک افغان مذاکرات: پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا

میں پاکستان اور افغانستان کا مسئلہ جلد حل کروا دوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

انڈین افواج کی مشقوں سے قبل پاکستانی بحریہ کے سربراہ کا بیان: ’ہم اپنی خودمختاری اور سمندری حدود کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘

چھ میٹر زیرِزمین ہسپتال جہاں روسی ڈرون حملوں میں زخمی یوکرینی فوجیوں کا علاج ہوتا ہے

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، انڈیا میں آسٹریلوی کرکٹرز کو ہراساں کرنے والا گرفتار

انڈیا: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی دو آسٹریلوی خواتین کے ساتھ ’ہراسانی

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، صدر ٹرمپ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، صدر ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی