وراٹ کوہلی کی خراب کارکردگی پر انوشکا شرما تنقید کی زد میں


انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی کے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ دو ون ڈے میچوں میں مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مداحوں نے اس رویے کو ’زہریلا‘ اور ’عورت مخالف سوچ‘ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کا بھرپور دفاع کیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق وراٹ کوہلی کے اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے انوشکا کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ شادی کے بعد وراٹ کوہلی جب بھی پرفارم نہ کرتے تو سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی ٹرولنگ شروع ہو جاتی، تاہم حالیہ دنوں میں آسٹریلیا کے خلاف وراٹ کوہلی کے مسلسل دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر سے اس سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انوشکا شرما کو وراٹ کوہلی کی ناکامیوں کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’وراٹ کوہلی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ غلط پارٹنر آپ کا کیریئر برباد کر سکتا ہے۔‘ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا ’میں اس کی ناکامی کے لیے انوشکا شرما کو ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔‘افسوسناک طور پر کچھ تبصروں میں اداکارہ کے خلاف نفرت انگیز اور نازیبا جملے بھی لکھے گئے جن میں ایک صارف نے انہیں موت کی بددعا تک دے دی۔دوسری جانب انوشکا شرما کے مداحوں نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک صارف نے ایکس پر لکھا ’یہ مضحکہ خیز ہے کہ ہر بار جب کسی مرد کا پسندیدہ کھلاڑی اچھا نہیں کھیلتا، تو الزام کسی عورت پر ڈال دیا جاتا ہے۔‘Shame on Kohli fans for dragging his wife anushka Sharma after his second consecutive duck.Match ko match tak rakho guys.It's trending . https://t.co/6w0cg6lk5R pic.twitter.com/Jrj0A2ZD08— Anurag (@yu_hi_yaar) October 23, 2025ایک اور نے کہا کہ ’یہ لڑکی تب سے ٹرول ہو رہی ہے جب سے وہ وراٹ کو ڈیٹ کر رہی تھیں، لوگ بس کسی عورت کو الزام دینے کا بہانہ ڈھونڈتے ہیں۔‘ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’وراٹ کے پرستاروں کو شرم آنی چاہیے کہ وہ اپنی ہیرو کی اہلیہ کو اس کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔‘From love to blame: how some Kohli fans turned their frustration on Anushka Sharma pic.twitter.com/gY8ITYMUvd— (@SaiRo45_) October 23, 2025کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح کے منفی رویے کی وجہ سے وراٹ اور انوشکا نے شاید اپنا خاندان لندن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔ ان کی اولاد میں بیٹی وامیکا اور بیٹا آکائے شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

ماضی کی مشہور اداکارہ سیمی زیدی اب کہاں ہیں؟ نئی تصویریں دیکھ کر مداح یادوں میں کھو گئے

تکلیف ہوتی ہے جب لوگ اس کے گھر والوں کی برائی۔۔ جواد احمد سے گہری دوستی، اختلاف میں کیسے بدلی؟ ملکو کی گفتگو

دل کا دورہ کیوں پڑا؟ انجیوگرافی سے گزرنے والی صبا قمر پہلی بار بیماری سے متعلق بول پڑیں

55 برس کی عمر میں بیٹے کی پیدائش؟ گود میں بچے کے ساتھ تصویر کی حقیقت کیا ہے ! نصیبو لال نے سچائی بتا دی

مردوں کی انا کا سامنا کرنے کے لیے خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہوں: جھانوی کپور

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت لینے کا الزام: این سی سی آئی اے کے چار افسران سمیت چھ اہلکار گرفتار

گانوں کے کاپی رائٹس کا مسئلہ یا بجٹ کی کمی: پاکستان آئیڈل میں نئے گانے کیوں نہیں گائے جا رہے؟

بھارت میں کون سا گیت گانے پر جان بچانی پڑی؟ فرحان سعید نے چونکا دینے والا واقعہ سنا دیا

سوکھی روٹی کھائی اور رکشے دھوئے۔۔ کس کے پیسے چوری کر کے لاہور گئے تھے؟ جہانگیر خان جانی پہلی بار زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بول پڑے

خصوصی احسانات اور ہراسانی۔۔ ایشال عدنان کے آفتاب اقبال پر سنگین الزامات ! کیا کچھ کہہ دیا؟

شوہر سے محبت کرتی تھی لیکن۔۔ جو مرد خرچ نہیں کرتا وہ صحیح نہیں ! فرح سعدیہ نے زندگی کی تلخ سچائیوں سے پردہ اٹھا دیا

’ڈراؤنی فلموں کا معمہ‘: خوفناک فلمیں آپ کی پریشانی کو کس طرح دور کرسکتی ہیں؟

شوبز کی اداکاروں کی شادیاں کیوں ٹوٹ جاتی ہیں.. حارث وحید نے چبھتے ہوئے سوال کا کیا جواب دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی