دل کا دورہ کیوں پڑا؟ انجیوگرافی سے گزرنے والی صبا قمر پہلی بار بیماری سے متعلق بول پڑیں


"میں سمجھتی تھی کہ میں بہت مضبوط ہوں، لیکن دل نے بتا دیا کہ درد دبا کر رکھنا ممکن نہیں" پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے پہلی بار اپنی دل دہلا دینے والی صحت کی جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران صبا قمر نے بتایا کہ ذہنی دباؤ نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا، حتیٰ کہ انہیں دل میں تکلیف ہوئی اور انجیوگرافی تک کروانی پڑی۔ اداکارہ نے اپنے تجربے کے بارے میں کہا: "ہم سب یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں، مگر جب دل اور دماغ میں جمع درد ایک حد سے بڑھ جائے تو وہ جسم پر اثر ڈالنا شروع کر دیتا ہے۔ میں نے خود محسوس کیا کہ جو دکھ اور دباؤ ہم دبا دیتے ہیں، وہ کسی نہ کسی طرح واپس لوٹ آتا ہے. کبھی گھبراہٹ کی صورت میں، کبھی دل کے درد کی شکل میں۔" صبا قمر نے بتایا کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے سنتی آئی تھیں کہ لوگوں کو پینک اٹیک یا اینزائٹی کے دورے پڑتے ہیں، مگر جب خود اس مرحلے سے گزریں تو اندازہ ہوا کہ یہ کیسی ناقابلِ برداشت کیفیت ہوتی ہے۔ ان کے مطابق کچھ عرصہ قبل انہیں ہلکا دل کا دورہ (mild heart attack) ہوا، جس کے اگلے دن انجیوگرافی کی گئی۔ خوش قسمتی سے وہ اب کافی بہتر ہیں، تاہم اس تجربے نے ان کی زندگی کا زاویہ بدل دیا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ نوجوانی میں دل کے دورے کی 20 وجوہات ہوسکتی ہیں، اور ان میں سے اکثر کا تعلق جسمانی نہیں بلکہ ذہنی دباؤ سے ہوتا ہے۔ "لوگ سمجھتے ہیں کہ دل کا مسئلہ صرف کولیسٹرول سے ہوتا ہے، مگر سچ یہ ہے کہ جب انسان درد کو اندر دبا کر رکھتا ہے تو وہ دل پر اثر ڈالتا ہے۔" صبا قمر نے کہا کہ جب وہ اپنی کیفیت بیان کرنے کی کوشش کرتی تھیں تو اکثر لوگ طنزیہ انداز میں کہتے، "تمہیں کیا تکلیف ہو سکتی ہے؟ تمہارے پاس تو سب کچھ ہے۔" لیکن ان کے مطابق، ذہنی دباؤ اور بیماری کا تعلق دولت یا شہرت سے نہیں ہوتا۔ اداکارہ نے زور دیا کہ ہمیں ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ بہت سی جسمانی بیماریاں اسی دباؤ کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ "میں نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ کسی کو بھی خود پر حاوی نہیں ہونے دوں گی، اور اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کو سب سے اوپر رکھوں گی۔" یاد رہے کہ اگست 2024 میں شوٹنگ کے دوران صبا قمر دل میں تکلیف کے باعث بے ہوش ہوگئی تھیں، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور انجیوگرافی کی گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مرنے سے پہلے ماں پانی مانگتی رہیں لیکن میں نے نہیں دیا۔۔ ارشد وارثی نے ایسا کیوں کیا؟ والدہ کی آخری رات یاد کر کے جذباتی ہوگئے

’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ

ماں باپ کے ساتھ رہتا ہوں لیکن۔۔ حسن احمد پہلی بار جوائنٹ فیملی سسٹم کے مسائل پر بول پڑے ! دیکھیں

’بہت زبردست‘: بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا 50 سال کی ہو گئیں

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

فخرِ عالم کے والد سید اعجاز عالم انتقال کر گئے۔۔ نمازِ جنازہ کب ہوگی؟

کراچی کو گندا کیوں کہا؟ جویریہ سعود نے صبا قمر اور عفت رحیم کو کھری کھری سنا دیں ! سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھڑ گئی ! دیکھیں

اس نے فیصلہ کرلیا تھا کہ۔۔ بیوی کو کبھی ٹی وی پر ساتھ کیوں نہیں لاتے؟ ساحر لودھی نے پہلی بار اس سوال کا جواب دے دیا

منگنی ایسے گھر ہوئی جو قیس کے خاندان جیسا تھا۔۔ شادی کے اگلے دن کپڑے بدلنے کا کہہ دیا ! ماورا حسین نے ڈرامے سے کیا سبق سیکھا؟

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

ماضی کی مشہور اداکارہ سیمی زیدی اب کہاں ہیں؟ نئی تصویریں دیکھ کر مداح یادوں میں کھو گئے

تکلیف ہوتی ہے جب لوگ اس کے گھر والوں کی برائی۔۔ جواد احمد سے گہری دوستی، اختلاف میں کیسے بدلی؟ ملکو کی گفتگو

دل کا دورہ کیوں پڑا؟ انجیوگرافی سے گزرنے والی صبا قمر پہلی بار بیماری سے متعلق بول پڑیں

55 برس کی عمر میں بیٹے کی پیدائش؟ گود میں بچے کے ساتھ تصویر کی حقیقت کیا ہے ! نصیبو لال نے سچائی بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی