’بہت زبردست‘: بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا 50 سال کی ہو گئیں


انڈین اداکارہ ملائکہ اروڑا نے آخرکار اپنی عمر کے بارے میں وضاحت دے دی ہے جس پر سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے سوال اٹھائے تھے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ملائکہ نے لکھا کہ ’آپ سب کا میری 50ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا شکریہ۔ ان لوگوں کا خصوصی طور پر شکریہ جنہوں نے اس سالگرہ کو شاندار بنانے میں مدد کی۔‘انہوں نے گوا میں اپنی حالیہ سالگرہ کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ تصاویر میں وہ مسکراتی، پوز دیتی اور رقص کرتی دکھائی دیں۔کچھ تصاویر میں، ملائکہ نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ باہر بیٹھی مختلف انداز میں پوز دے رہی تھیں۔ دیگر تصاویر میں وہ کئی کیک کاٹتی اور اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ خوشی مناتی نظر آئیں۔ انہوں نے اپنی 50ویں سالگرہ کئی دوستوں اور خاندان کے لوگوں کے ساتھ منائی۔اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے لکھا کہ ’تاخیر سے سالگرہ مبارک۔‘ ایک مداح نے کہا کہ ’کیا ہی شاندار 50ویں سالگرہ تھی، بہت زبردست، اس سے بہتر ہو ہی نہیں سکتی تھی۔‘حال ہی میں، سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ملائکہ نے 2019 میں اپنی 46ویں سالگرہ منائی تھی، جس سے ان کی اصل عمر پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ملائکہ حال ہی میں فلم ’تھما‘ کے گانے ’پوائزن بے بی‘ میں نظر آئیں (فوٹو: انڈین ایکسپریس)بعد میں امرتا نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کی عمر کی تصدیق کی۔ ملائکہ کے تین منزلہ کیک کی جھلک شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’50 سال کی عمر کے تمام سالوں کے بعد، تم آخرکار 50 کی ہو گئی ہو، میری خوبصورت بہن۔‘ملائکہ حال ہی میں فلم ’تھما‘ کے گانے ’پوائزن بے بی‘ میں نظر آئیں۔ یہ گانا جیسمن سندلاس، سچن جگر اور دیویا کمار نے گایا ہے۔ گانے کے آغاز میں ملائکہ کو سٹیج پر آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔وہ رئیلٹی شو ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں جج کے طور پر شان اور نووجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بھی شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ایسے آدمی کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو۔۔ کیا فیروز خان کی دوسری شادی بھی خطرے میں ہے؟ وائرل خبروں پر ڈاکٹر زینب نے خاموشی توڑ دی

ان کے والد میرے۔۔ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟ فیصل کپاڈیہ کا مشہور بھارتی اداکارہ سے قریبی تعلق کا انکشاف

مرنے سے پہلے ماں پانی مانگتی رہیں لیکن میں نے نہیں دیا۔۔ ارشد وارثی نے ایسا کیوں کیا؟ والدہ کی آخری رات یاد کر کے جذباتی ہوگئے

’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ

ماں باپ کے ساتھ رہتا ہوں لیکن۔۔ حسن احمد پہلی بار جوائنٹ فیملی سسٹم کے مسائل پر بول پڑے ! دیکھیں

’بہت زبردست‘: بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا 50 سال کی ہو گئیں

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

فخرِ عالم کے والد سید اعجاز عالم انتقال کر گئے۔۔ نمازِ جنازہ کب ہوگی؟

کراچی کو گندا کیوں کہا؟ جویریہ سعود نے صبا قمر اور عفت رحیم کو کھری کھری سنا دیں ! سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھڑ گئی ! دیکھیں

اس نے فیصلہ کرلیا تھا کہ۔۔ بیوی کو کبھی ٹی وی پر ساتھ کیوں نہیں لاتے؟ ساحر لودھی نے پہلی بار اس سوال کا جواب دے دیا

منگنی ایسے گھر ہوئی جو قیس کے خاندان جیسا تھا۔۔ شادی کے اگلے دن کپڑے بدلنے کا کہہ دیا ! ماورا حسین نے ڈرامے سے کیا سبق سیکھا؟

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

ماضی کی مشہور اداکارہ سیمی زیدی اب کہاں ہیں؟ نئی تصویریں دیکھ کر مداح یادوں میں کھو گئے

تکلیف ہوتی ہے جب لوگ اس کے گھر والوں کی برائی۔۔ جواد احمد سے گہری دوستی، اختلاف میں کیسے بدلی؟ ملکو کی گفتگو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی