ایک پُھوہڑ دوسری کا مذاق اڑا رہی ہے۔۔ لیلیٰ کی کام چوری پر تنقید ! صارفین نے بھی نادیہ خان کو ماضی کی سیر کرادی


"پہلے خود ڈرامے میں سالن نہیں بنا پاتی تھیں، اب دوسروں پر تبصرے کر رہی ہیں!" "نادیہ خان تو خود ’بندھن‘ میں بالکل لیلیٰ جیسی تھیں، اب طنز کرتے ہوئے شرم نہیں آتی!" "اپنے زمانے کی ’فری‘ بھول گئی ہیں کیا؟ پہلے اپنی ایکٹنگ دیکھ لیں!" سوشل میڈیا پر یہی جملے اس وقت وائرل ہیں جب نادیہ خان نے اداکارہ ماورہ حسین کے کردار ’لیلیٰ ‘ پر مزاحیہ انداز میں تنقید کی۔ معروف ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان، جو ہمیشہ اپنے بےباک بیانات اور تیز تبصروں کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، اس بار خود مذاق کا نشانہ بن گئیں۔ گزشتہ دنوں مارننگ شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ "جمع تقسیم" کی کاسٹ سے گفتگو کے دوران ماورہ حسین کے کردار لیلیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، "آپ کی چچی لیلیٰ بہت سست اور لاپرواہ لگتی ہیں، نہ صفائی کرتی ہیں، نہ کپڑے اچھے پہنتی ہیں، اب تو لگتا ہے نہانے کی بھی عادت چھوڑ دی ہے!" نادیہ خان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پرانی یادیں تازہ کر دیں اور انہیں ان کے ہی ڈرامے "بندھن" کی فری یاد دلا دی، جہاں وہ خود ایک سست، بھولی بھالی اور لاپرواہ لڑکی کا کردار نبھا چکی تھیں جو کچن میں معمولی سالن بھی ٹھیک سے نہیں بنا پاتی تھی۔ کئی صارفین نے ان کی پرانی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، "فری اب خود دوسروں کی فاریوں پر ہنس رہی ہیں!" اس دلچسپ بحث نے نادیہ خان کے شو کو مزید شہرت دے دی ہے، اور اب مداح یہی پوچھ رہے ہیں کہ اگلے ہفتے نادیہ خان کس ڈرامے کے کردار کو "طنز کے تڑکے" میں شامل کریں گی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’ابھرتے ٹیلنٹ کی مدد کریں‘: گلوکار فلک شبیر کی ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت

ماضی کی مشہور اداکارہ سیمی زیدی اب کہاں ہیں؟ نئی تصویریں دیکھ کر مداح یادوں میں کھو گئے

تکلیف ہوتی ہے جب لوگ اس کے گھر والوں کی برائی۔۔ جواد احمد سے گہری دوستی، اختلاف میں کیسے بدلی؟ ملکو کی گفتگو

دل کا دورہ کیوں پڑا؟ انجیوگرافی سے گزرنے والی صبا قمر پہلی بار بیماری سے متعلق بول پڑیں

55 برس کی عمر میں بیٹے کی پیدائش؟ گود میں بچے کے ساتھ تصویر کی حقیقت کیا ہے ! نصیبو لال نے سچائی بتا دی

مردوں کی انا کا سامنا کرنے کے لیے خود کو بے وقوف ظاہر کرتی ہوں: جھانوی کپور

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت لینے کا الزام: این سی سی آئی اے کے چار افسران سمیت چھ اہلکار گرفتار

گانوں کے کاپی رائٹس کا مسئلہ یا بجٹ کی کمی: پاکستان آئیڈل میں نئے گانے کیوں نہیں گائے جا رہے؟

بھارت میں کون سا گیت گانے پر جان بچانی پڑی؟ فرحان سعید نے چونکا دینے والا واقعہ سنا دیا

سوکھی روٹی کھائی اور رکشے دھوئے۔۔ کس کے پیسے چوری کر کے لاہور گئے تھے؟ جہانگیر خان جانی پہلی بار زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بول پڑے

خصوصی احسانات اور ہراسانی۔۔ ایشال عدنان کے آفتاب اقبال پر سنگین الزامات ! کیا کچھ کہہ دیا؟

شوہر سے محبت کرتی تھی لیکن۔۔ جو مرد خرچ نہیں کرتا وہ صحیح نہیں ! فرح سعدیہ نے زندگی کی تلخ سچائیوں سے پردہ اٹھا دیا

’ڈراؤنی فلموں کا معمہ‘: خوفناک فلمیں آپ کی پریشانی کو کس طرح دور کرسکتی ہیں؟

شوبز کی اداکاروں کی شادیاں کیوں ٹوٹ جاتی ہیں.. حارث وحید نے چبھتے ہوئے سوال کا کیا جواب دیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی