پاکستان کے کوچ کی بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں شمولیت کی حمایت


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم میں بابر اعظم کی شمولیت کی حمایت کی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔31 سالہ بابر اعظم کو گزشتہ سال دسمبر کے بعد پہلی بار ٹی20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کے سٹرائیک ریٹ پر خدشات کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔ لیکن کوچ مائیک ہیسن کا خیال ہے کہ بلے باز کی ٹیم میں واپسی کے لیے یہ موزوں وقت ہے۔اتوار کو مائیک ہیسن نے کہا کہ ’ہاں، میں یقینی طور پر اس کے انتخاب کی توثیق کرتا ہوں، ہم نے فخر زمان کو اس سیریز کے لیے آرام دیا ہے، اس لیے بابر اعظم کو واپس لانے کا یہ اچھا موقع تھا اور مجھے یقین ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘اکتوبر 2024 میں سبکدوش ہونے سے پہلے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی کرنے والے بابر اعظم اپنے کیریئر کے اہم سنگ میل کے قریب ہیں۔ اُن کو انڈیا کے روہت شرما کو ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف نو رنز درکار ہیں۔ روہت شرما نے اس وقت 159 میچوں میں 4,231 رنز بنائے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے 128 میچوں میں 4،223 رنز بنائے ہیں۔مائیک ہیسن نے مئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بطور کوچ ذمہ داری سنبھالی تھی بابر اعظم کی واپسی کو اگلے سال انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ایک سٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بابر اعظم کے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا امکان ہے اور یہ ایک ایسا کردار ہے جس کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے اور ہمیں ورلڈ کپ میں آنے والے کچھ آپشنز دیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بابر کا ریکارڈ، سلمان کا کم بیک اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان نے تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

آسٹریلیا کو شکست، بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

پاکستان کی جگہ عمان کی ٹیم جونئیر ورلڈ کپ ہاکی میں شامل

دیوا جیت سائیکیا ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ کب اٹھائیں گے؟ بتا دیا

ٹی20 سیریز: پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا

بابر اعظم کیا واپس ’ڈرائنگ بورڈ‘ پر جائیں گے؟

پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں کیسے شامل کی جائیں گی؟ سلمان نصیر نے بتا دیا

بابر اعظم صفر پر آؤٹ اور پاکستانی بیٹنگ میں 55 ڈاٹ گیندیں: ’اب آپ کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا ہے‘

’ایک دوسرے کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘، افغان خواتین فٹ بال ٹیم کی عالمی میدان میں واپسی

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست

قانونی نوٹس پھاڑنے کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ’رنجشیں دور کرنے کے لیے‘ محسن نقوی کو خط لکھ دیا

پی ایس ایل کا سب سے بڑا تنازع، ملتان سلطانز رہیں گے یا جائیں گے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی