ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان نے تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا


فاسٹ بالرز کی شاندار بالنگ اور صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف بڑی جیت دلا دی۔ پاکستان نے نو وکٹوں سے میچ جیت کر تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا۔ آج لاہور قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کی اور صرف 38 بالز پر71 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ لگاتار ناکامیوں کے بعد کافی عرصے بعد پاکستان سب سے بڑا اسکور کیا۔ ان کے ساتھی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 28 اور بابر اعظم 11 ناٹ آؤٹ اسکور کیا۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ساؤتھ افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ساؤتھ افریقی ٹیم صرف 110 رنز پر 19.2 اوورز میں باہر ہوگئی۔ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ کھیلنے والے سلمان مرزا نے اپنے پہلے اوور میں ہی ریزہ ہینڈرکس کو سپر پر بولڈ کردیا اور اس کے بعد ساؤتھ افریقہ کی وکٹوں کی لائن لگ گئی اور ان کی پاور پلے میں ہی چار وکٹیں 23 رنز پر گر چکی تھی جس میں سلمان مرزا کی دو وکٹیں شامل تھی۔ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور ڈیوالڈ بریوس نے کیا ہے جنہوں نے تین چھکے مار کے 25 رنز بنائے اور ان کے علاوہ کپتان ٹورنامنٹ فرائرہ نے 15 رنز کیے۔ سلمان مرزا نے تین اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے چار وکٹیں حاصل کیں اور ایک سازگار پچ کا پورا فائدہ اٹھایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین، مگر اسٹرائک ریٹ پر سوال برقرار!

آئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانی

بابر کا ریکارڈ، سلمان کا کم بیک اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان نے تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

آسٹریلیا کو شکست، بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

پاکستان کی جگہ عمان کی ٹیم جونئیر ورلڈ کپ ہاکی میں شامل

دیوا جیت سائیکیا ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ کب اٹھائیں گے؟ بتا دیا

ٹی20 سیریز: پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا

بابر اعظم کیا واپس ’ڈرائنگ بورڈ‘ پر جائیں گے؟

پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں کیسے شامل کی جائیں گی؟ سلمان نصیر نے بتا دیا

بابر اعظم صفر پر آؤٹ اور پاکستانی بیٹنگ میں 55 ڈاٹ گیندیں: ’اب آپ کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا ہے‘

’ایک دوسرے کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘، افغان خواتین فٹ بال ٹیم کی عالمی میدان میں واپسی

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی