بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین، مگر اسٹرائک ریٹ پر سوال برقرار!


پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ جمعہ کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 18 گیندوں پر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے اپنا مجموعی اسکور 4234 رنز تک پہنچا دیا۔ اس طرح انہوں نے بھارت کے روہت شرما، ویرات کوہلی، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر صرف رنز نہیں بلکہ کارکردگی کے دیگر پہلوؤں کو دیکھا جائے تو یہ سوال ابھر کر سامنے آتا ہے کہ بابر اعظم کو دسمبر 2024 میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے کیوں باہر کیا گیا تھا اور اب دوبارہ کیوں شامل کیا گیا؟ اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم کا بیٹنگ ایوریج 39.57 ہے جو پانچوں بلے بازوں میں سب سے بہتر ہے،مگر ان کا اسٹرائک ریٹ 128.77 سب سے کم ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے صرف 73 چھکے لگائے ہیں جو دیگر ٹاپ بیٹسمینز کے مقابلے میں واضح طور پر کم ہیں۔ بھارتی بلے باز روہت شرما نے 140.89 کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ 205 چھکے لگائے جبکہ ویرات کوہلی نے 137.04 اسٹرائک ریٹ پر 124 چھکے مارے۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر نے 148.97 کے اسٹرائک ریٹ پر 172 چھکے جڑے اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے 134.8 اسٹرائک ریٹ پر 133 چھکے لگائے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اسٹرائک ریٹ اور پاور ہٹنگ بیٹنگ ایوریج سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اسی لیے سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ بابر اعظم نے دسمبر کے بعد اپنی بیٹنگ میں ایسی کون سی تبدیلی دکھائی کہ سلیکٹرز نے انہیں دوبارہ موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پی ایس ایل فرنچائزز میں بے چینی، فیسوں میں اضافے کا امکان

پاکستانی ویمن اسکواش میں تنازع: کوارٹر فائنل میچ میں ثنا بہادر اور سعدیہ میں تلخ کلامی

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین، مگر اسٹرائک ریٹ پر سوال برقرار!

پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

سات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟

آئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانی

میری گاڑیاں اور پیسہ دیکھ کر جلتے تھے۔۔ وقار یونس پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ ! عمر اکمل بات کرتے ہوئے پھٹ پڑے، دیکھیں

بابر کا ریکارڈ، سلمان کا کم بیک اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان نے تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

آسٹریلیا کو شکست، بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

پاکستان کی جگہ عمان کی ٹیم جونئیر ورلڈ کپ ہاکی میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی