100 ارب کا منصوبہ، پشاورمیں کیا کچھ بدلنے جا رہا ہے؟


حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی ترقی اور شہر کی سابقہ شان بحال کرنے کے لیے 100 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کی تیاری شروع کر دی۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کو ہدایت جاری کی ہے کہ پشاور کے لیے جامع ترقیاتی پلان ترتیب دیا جائے۔ اس سلسلے میں مختلف محکموں کے ساتھ مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکیج کی تیاری کا ٹاسک مینا خان آفریدی کو سونپا گیا ہے جو متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں اور منصوبوں کو حتمی شکل دینے میں لگے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پہلے انتظامی اجلاس میں پشاور کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے واضح کیا کہ ترقیاتی اقدامات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ مجوزہ پیکیج میں جاری اور نئے منصوبے شامل ہوں گے جن میں بیوٹیفکیشن، سینیٹیشن، سڑکوں کی مرمت اور توسیع، انڈر پاسز، فلائی اوورز، رنگ روڈ کے مسنگ لنکس سمیت شہری سہولیات کا بڑا پروگرام متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پیکیج کی تیاری میں پشاور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی تجاویز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کی ضروریات کو بہتر انداز میں سامنے لایا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

انڈیا اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک: کیا اسلام آباد کو پریشان ہونے کی ضرورت ہے؟

’الفاشر کا قصائی‘ جس نے سوڈان میں دو ہزار سے زیادہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف کیا

پاکستان میں تیل کے آف شور بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول: ’وسیع ذخائر‘ کہاں ہیں اور دریافت کا کام دوبارہ کیوں شروع کیا گیا؟

وزیر اعلیٰ کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، امن کے لیے مشترکہ جرگہ بلانے کا فیصلہ

پیٹرول کتنا مہنگا ہوا؟ جانیں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

انڈیا اور امریکہ کے درمیان تجارتی تناؤ کے دوران 10 سالہ دفاعی فریم ورک کتنا اہم ہے؟

طورخم بارڈر کھل گیا، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی، تجارت اب بھی بند

روس کے نئے جوہری ہتھیار، حقیقی خطرہ یا پوتن کی خالی خولی دھمکی؟

استنبول مذاکرات کے حوالے سے پاکستان نے افغان طالبان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کر دیا

جب ایک انگریز فوجی افسر نے پاکستان کے حق میں بغاوت کی

بھارت دونوں سرحدوں پر پاکستان کو مصروف رکھنا چاہتا ہے، وزیر دفاع

اکثر لوگ دودھ یا اس سے بنی اشیا کے استعمال کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت کیوں کرتے ہیں؟

صوبائی وزراء کے محکمے فائنل، مشیروں اور معاونِ خصوصی کے نام بھی شامل

پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی، چمن سے 10 ہزار 700 افراد افغانستان روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی