استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا دور جاری


ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان دہشت گردوں اور خصوصاً کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کریں اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بات چیت خلوص اور سنجیدگی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں وست ممالک بھی معاونت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دوسرا دور بھی دو روز قبل استنبول میں ہوا تھا جس میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تیسرے دور کے مذاکرات میں ترکیہ کے ثالث ابراہیم قالن بھی شریک ہیں۔ مذاکرات کے گزشتہ ادوار میں ہفتے کو 9 گھنٹے اور اتوار کو 13 گھنٹے طویل سیشنز ہوئے مگر کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آ سکا تھا۔ اتوار کے دور میں پاکستانی وفد نے اپنا حتمی موقف افغان وفد کے سامنے رکھ دیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغان حکام کو دہشت گردی روکنے کا جامع پلان پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق افغان طالبان کے دلائل زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’یہ کیلے لے لو، مجھے مت مارو‘: ایمیزون جنگل میں تنہائی میں رہنے والا قبیلہ جسے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے

استنبول مذاکرات میں پاکستان کا افغان طالبان کو دوٹوک پیغام

استنبول مذاکرات: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟

آپ کے ٹوتھ برش پر 10 سے 12 لاکھ بیکٹیریا موجود ہو سکتے ہیں، تو اسے صاف کیسے رکھا جائے؟

مریم نواز کے سیکیورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں، کیا خطرات؟

پشاور میں عورت کے گھر ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش.. ماں اور بچے کس حال میں ہیں؟

’میں نے زندگی میں اتنی ہولناک چیز نہیں دیکھی، ہر جگہ خون تھا‘: کھڑکیاں صاف کرنے والے بین جو اب کرائم سین صاف کرتے ہیں

آپ کے ٹوتھ برش پر 10 سے 12 لاکھ بیکٹریا موجود ہو سکتے ہیں، تو اسے صاف کیسے رکھا جائے؟

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر

’فوجیوں کا گاؤں‘ جہاں ہر گھر میں ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی موجود ہیں

گوادر: ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے، پولیس کا گریز

جمود کا شکار برآمدات، ڈوبتی صنعتیں اور بیروزگاری: شہباز شریف کے دور اقتدار میں پاکستان معاشی ترقی کیوں نہیں کر پا رہا؟

’فوجیوں کا گاؤں‘ جہاں ہر گھر میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی موجود ہیں

استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا دور جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی