کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر


وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر میرے جانے کے بعد ہوگئی ہے۔ چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جس گھر میں میں نے جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا۔ میرے چہرے پر کوئی ندامت نہیں، میں اکیلا آیا تھا اور آج دوستوں میں کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا خالی نہیں کیا۔ جلد ایک پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی کارکردگی پر مطمئن ہوں، اللہ نے مجھے کامیاب کیا، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ کرنل وقار نور، وزیر صحت انصر ابدالی اور وزیر حکومت اظہر صادق بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’یہ کیلے لے لو، مجھے مت مارو‘: ایمیزون جنگل میں تنہائی میں رہنے والا قبیلہ جسے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے

استنبول مذاکرات میں پاکستان کا افغان طالبان کو دوٹوک پیغام

استنبول مذاکرات: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟

آپ کے ٹوتھ برش پر 10 سے 12 لاکھ بیکٹیریا موجود ہو سکتے ہیں، تو اسے صاف کیسے رکھا جائے؟

مریم نواز کے سیکیورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں، کیا خطرات؟

پشاور میں عورت کے گھر ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش.. ماں اور بچے کس حال میں ہیں؟

’میں نے زندگی میں اتنی ہولناک چیز نہیں دیکھی، ہر جگہ خون تھا‘: کھڑکیاں صاف کرنے والے بین جو اب کرائم سین صاف کرتے ہیں

آپ کے ٹوتھ برش پر 10 سے 12 لاکھ بیکٹریا موجود ہو سکتے ہیں، تو اسے صاف کیسے رکھا جائے؟

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

کسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر

’فوجیوں کا گاؤں‘ جہاں ہر گھر میں ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی موجود ہیں

گوادر: ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے، پولیس کا گریز

جمود کا شکار برآمدات، ڈوبتی صنعتیں اور بیروزگاری: شہباز شریف کے دور اقتدار میں پاکستان معاشی ترقی کیوں نہیں کر پا رہا؟

’فوجیوں کا گاؤں‘ جہاں ہر گھر میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی موجود ہیں

استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا دور جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی