صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے چالان.. سب سے زیادہ چالان کس بات پر کاٹا گیا؟


کراچی کے ٹریفک قوانین پر آخرکار وہ آنکھ کھل گئی جو نہ جھپکتی ہے اور نہ نظر بچانے دیتی ہے۔ شہر قائد میں فیس لیس ای چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی روز صرف 6 گھنٹوں میں 2 ہزار 662 چالان جاری ہوئے جن کی مالیت سوا کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق یہ صرف شروعات ہے ابھی سسٹم کو تکنیکی طور پر مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ای چالان کے نظام کے نفاذ کے بعد صرف 6 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے،اوور اسپیڈنگ پر 419، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1 ہزار 535، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائن کراس کرنے پر 166، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ کالے شیشوں والی گاڑیوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون استعمال کرنے پر 32، اور غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جدید کیمرے خودکار نظام سے ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کر رہے ہیں اور چالان براہ راست شہریوں کے پتے پر بھیجے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام رشوت، سفارش اور انسانی مداخلت سے پاک ہے جس کے باعث ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھیں، سگنل کی پابندی کریں، موبائل فون سے پرہیز کریں، ہیلمٹ پہنیں اور یہ ذہن میں رکھیں کہ اب ہر خلاف ورزی کی آنکھوں دیکھی گواہی آپ کے گھر تک پہنچ سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قانونی نوٹس پھاڑنے کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ’رنجشیں دور کرنے کے لیے‘ محسن نقوی کو خط لکھ دیا

وزیر اعظم انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاسی ہلچل کی وجوہات کیا ہیں؟

جیل کی دیواروں میں محبت: ’میں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جیل میں قید مرد سے شادی کی اور بچے کو جنم دیا‘

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون فریم ورک قائم کرنے کا اعلان

یرغمالیوں کی واپسی کا معاملہ: اسرائیل کا حماس پر جنگ بندی کے معاہدے کی ’واضح خلاف ورزی‘ کا الزام

توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی خاتون باعزت بری، ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے چالان.. سب سے زیادہ چالان کس بات پر کاٹا گیا؟

استنبول میں پاک۔افغان مذاکرات کا تیسرا دور بھی تعطل کا شکار

خیبر پختونخوا میں کابینہ کی تشکیل تک تبادلوں، تقرریوں اور بھرتیوں پر پابندی

فضا میں خطرے کی گھنٹی! پاکستان کے دو بڑے شہر آلودگی کی زد میں

پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع

انڈین بلے باز شریاس ایئر کی ’تلی کی چوٹ‘ کتنی خطرناک ہے اور کیا اس عضو کے بغیر زندہ رہنا ممکن ہے؟

175 سالہ بہائی مذہب: امامِ غائب کے تصور سے جنم لینے والا ’خاموش عقیدہ‘ جو وحدت مذاہب کا پرچار کرتا ہے

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت لینے کا الزام: این سی سی آئی اے کے چار افسران سمیت چھ اہلکار گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی