
نواب شاہ میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسمگلر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 4200 گرام آئس برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ایک اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم کی شناخت علی گوہر کے نام ہوئی، جس سے آئسں اور پستول سمیت موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق بین الصوبائی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔