اسمگلنگ کی کوشش ناکام، موچکو چیک پوسٹ پر 25 کلو گرام چاندی برآمد


کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے موچکو چیک پوسٹ پر مسافر بس سے 25 کلو گرام چاندی برآمد کرلی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسران نے گوادر سے آنے والی ایک مسافر بس کو روکا، تفصیلی تلاشی کے دوران ایک مسافر کے سامان سے 25 کلو گرام وزنی چاندی کی سلاخیں برآمد ہوئیں۔ متعلقہ شخص کسی بھی قسم کی قانونی درآمد کی دستاویز یا خریداری کی رسید پیش کرنے میں ناکام رہا، جس سے اس سامان کی غیر قانونی نوعیت کی تصدیق ہو گئی۔ برآمد شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ مذکورہ مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسمگل شدہ چاندی کے ماخذ، روٹ اور متوقع وصول کنندگان کا سراغ لگانے اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایف بی آر ترجمان نے اس کامیاب کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور کسٹمز قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر کی تمام چیک پوسٹس اور داخلی راستوں پر اسی جوش و جذبے کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

طلبہ کو نشہ بیچنے والے گرفتار! اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 73 کلو سے زائد منشیات برآمد

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: صحافی پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام، تین اجرتی قاتل گرفتار

اسمگلنگ کی کوشش ناکام، موچکو چیک پوسٹ پر 25 کلو گرام چاندی برآمد

ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، فیکٹری سیل

بلوچستان: ٹرین پر راکٹ فائر، پولیس وین پر دستی بم حملہ

ٹھٹھہ، سجاول میں جنگلات کٹائی اور لکڑی کی دیگر شہروں میں منتقلی جاری

رحیم یار خان: کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا علاج، طبی عملہ کے 6 ارکان گرفتار

شادی کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔ 3 روز پہلے دلہا بننے والے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر کیوں قتل کیا گیا؟

بلوچستان: ضلع کیچ میں فورس کی گشتی ٹیم پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

نواب شاہ: مقابلے کے بعد زخمی ملزم گرفتار، ہزاروں گرام آئس برآمد

کوہستان اسکینڈل: نیب کے ہاتھوں ایک اور ملزم گرفتار، 115 تولے سونا برآمد

کوئٹہ: خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سجاول: چچا بھتیجا دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، دہرے قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی

لاڑکانہ: تھانے میں فائرنگ سے یوسی چیئرمین کی پراسرار ہلاکت، ورثا کا پولیس پر قتل کا الزم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی