’فلسطین مخالف تعصب‘، 300 سے زائد لکھاریوں کا نیو یارک ٹائمز کے لیے لکھنے سے انکار


امریکہ کے مشہور اخبار نیو یارک ٹائمز ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گیا ہے، کیونکہ 300 سے زائد لکھاریوں، سکالرز اور عوامی دانشوروں نے اخبار کے ادارتی صفحات کے لیے لکھنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اخبار میں ’فلسطین مخالف تعصب‘ گہری جڑیں رکھتا ہے۔عرب نیوز کے مطابق یہ فیصلہ ایک کھلے خط کے ذریعے پیر کے روز سامنے آیا، جس میں دستخط کنندگان نے الزام لگایا کہ اخبار کے صفحات پر اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے حوالے سے جانبدارانہ رپورٹنگ کی گئی ہے، خصوصاً ان خبروں میں جن میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات زیرِبحث ہیں۔مصنفین نے کہا کہ وہ اپنی تحریری خدمات اس وقت تک معطل رکھیں گے جب تک نیو یارک ٹائمز ان کے تین مخصوص مطالبات پورے نہیں کرتا، جن کا مقصد اس جانبداری کا تدارک ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اخبار اپنی رپورٹنگ کا جامع جائزہ لے، فلسطین سے متعلق نئے ادارتی معیارات طے کرے، ذرائع کے انتخاب اور حوالہ جاتی پالیسی میں اصلاحات کرے، اور تنازع کے بیان کے لیے نیا سٹائل گائیڈ مرتب کرے۔ایک اور اہم مطالبہ یہ ہے کہ ایسے تمام صحافیوں کی شراکت پر پابندی لگائی جائے جنہوں نے اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دی ہوں۔اس کے علاوہ مصنفین نے دسمبر 2023 کے آرٹیکل Screams Without Words کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں شریک کچھ فلسطینیوں نے اسرائیلی خواتین کا جنسی استحصال کیا۔یہ رپورٹ جو زیادہ تر نامعلوم ذرائع پر مبنی تھی، بعد ازاں غیرمعتبر ثابت ہوئی۔ خود نیو یارک ٹائمز نے تسلیم کیا کہ نئے ویڈیو شواہد ان الزامات کو ’کمزور‘ ثابت کرتے ہیں، تاہم اخبار نے خبر کو واپس لینے سے گریز کیا۔اس مضمون کے بعد اخبار کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، یہاں تک کہ مبینہ متاثرین کے اہلِ خانہ نے بھی رپورٹروں پر الزامات لگائے کہ انہوں نے ’صحافتی کامیابی حاصل کرنے کے لیے حقائق کو توڑا مروڑا۔‘    View this post on Instagram           A post shared by Writers Against the War on Gaza (@wawog_now)خط پر دستخط کرنے والوں میں ممتاز شخصیات شامل ہیں، جن میں ریما حسن، راشدہ طلیب، کاوے اکبر، سیلی رونی، طارق بیکونی، ویئت تھانہ نگوین، گریٹا تھنبرگ، الیا سلیمان، پلیستیا الاقد اور ہنا آئن بائنڈر شامل ہیں۔دیگر دستخط کنندگان میں اندریاس مالم، اسابیلہ حماد، محمد الکرد، رپی کور، جیا ٹولنٹینو، الانا حدید، چائنا میویل اور غسان ابو ستہ کے نام بھی شامل ہیں۔تقریباً 150 سابقہ نیو یارک ٹائمز کے لکھاریوں نے بھی اس بائیکاٹ پر دستخط کیے ہیں۔مصنفین نے کہا کہ ’ہم فلسطینی صحافیوں اور لکھاریوں کے قرض دار ہیں۔ ہمیں نیو یارک ٹائمز کی شراکت سے انکار کرنا ہو گا اور اس سے اس کی ناکامیوں کا حساب لینا ہو گا، تاکہ یہ اخبار دوبارہ قتلِ عام، تشدد اور جبری بے دخلی کے لیے رضامندی پیدا نہ کر سکے۔‘خط میں مزید کہا گیا کہ ’جب سے اسرائیل نے غزہ پر اپنی نسل کشی کی جنگ شروع کی ہے، نیو یارک ٹائمز نے حقائق کو مسخ کیا، قبضہ کرنے والے کے جرائم کا جواز پیش کیا، اور دہائیوں پرانی روایت کو جاری رکھا کہ وہ اسرائیلی حکومت اور فوج کا ترجمان بن کر کام کرتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

چھ سال بعد بڑی ڈیل؟ ٹرمپ کا چین پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

برازیل میں ڈرگ گینگز کے خلاف ’مہلک ترین‘ آپریشن، گلیوں میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

’فوری طور پر نیوکلیئر تجربات شروع کریں‘، امریکی صدر کی محکمہ دفاع کو ہدایت

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں، افسوس کی بات ہے: صدر ٹرمپ

بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘

صدر ٹرمپ کے ایک بار پھر انڈیا پاکستان لڑائی رکوانے کے دعوے پر ’56 انچ کی چھاتی خاموش ہے‘

دروپدی مرمو رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی’انڈیا کی پہلی صدر‘ بن گئیں

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

صدی کا سب سے بڑا طوفان، 7 لاکھ لوگ بے گھر، آخری لمحوں میں کیا ہوا؟

برطانیہ میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں افغان شہری گرفتار، ’دہشت گردی کا واقعہ نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی