چھ سال بعد بڑی ڈیل؟ ٹرمپ کا چین پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان چھ سال بعد ہونے والی اہم ملاقات میں دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چین پر عائد ٹیرف 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کردیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارتی معاہدے، نایاب معدنیات، یوکرین تنازع، فینٹانائل کی اسمگلنگ، اور عالمی امن پر تفصیلی بات چیت کی۔ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی سے ملاقات بہت اچھی اور نتیجہ خیز رہی کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ President Trump Participates in a Bilateral Meeting with President Xi https://t.co/xTjXtARzpQ— The White House (@WhiteHouse) October 30, 2025 انہوں نے بتایا کہ چین امریکی سویابین اور دیگر زرعی مصنوعات کی بڑی مقدار میں خریداری شروع کرے گا جبکہ نایاب معدنیات پر تجارت کے لیے ایک سالہ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین نے فینٹانائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی اجزا امریکا آنے سے روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس کے بدلے امریکا نے ٹیرف میں نرمی کی ہے۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ وہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جبکہ اس کے بعد چینی صدر شی جن پنگ واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک یوکرین کے تنازع پر مل کر کام کریں گے، تاہم تائیوان کے مسئلے پر بات چیت نہیں ہوئی۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا دوست اور شراکت دار ہونا چاہیے اور اختلافات کے باوجود باہمی تعاون کو ترجیح دینی چاہیے۔انہوں نے غزہ جنگ بندی میں ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ چین بھی عالمی تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

چھ سال بعد بڑی ڈیل؟ ٹرمپ کا چین پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

برازیل میں ڈرگ گینگز کے خلاف ’مہلک ترین‘ آپریشن، گلیوں میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

’فوری طور پر نیوکلیئر تجربات شروع کریں‘، امریکی صدر کی محکمہ دفاع کو ہدایت

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں، افسوس کی بات ہے: صدر ٹرمپ

بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘

صدر ٹرمپ کے ایک بار پھر انڈیا پاکستان لڑائی رکوانے کے دعوے پر ’56 انچ کی چھاتی خاموش ہے‘

دروپدی مرمو رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی’انڈیا کی پہلی صدر‘ بن گئیں

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

صدی کا سب سے بڑا طوفان، 7 لاکھ لوگ بے گھر، آخری لمحوں میں کیا ہوا؟

برطانیہ میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں افغان شہری گرفتار، ’دہشت گردی کا واقعہ نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی