’فوری طور پر نیوکلیئر تجربات شروع کریں‘، امریکی صدر کی محکمہ دفاع کو ہدایت


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے محکمۂ دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیگر ایٹمی طاقتوں کے برابر نیوکلیئر تجربات دوبارہ شروع کر دے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج جمعرات کو وہ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’دیگر ممالک کے تجرباتی پروگراموں کی وجہ سے، میں نے محکمۂ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی ان کے مقابلے میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کا آغاز کرے۔ یہ کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’روس دوسرے نمبر پر ہے اور چین کافی پیچھے تیسرے نمبر پر ہے مگر وہ پانچ سال میں اس کے برابر آ جائے گا۔‘روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو کہا تھا کہ روس نے کامیابی کےساتھ ’پوسائیڈن‘ نامی ایٹمی توانائی سے چلنے والے سپر ٹارپیڈو کا تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ساحلی علاقوں کو تباہ کر سکتا ہے اور وسیع تابکار سمندری لہروں کو جنم دے سکتا ہے۔جیسے جیسے ٹرمپ نے روس کے خلاف اپنا لہجہ اور پالیسی سخت کی ہے، پیوٹن نے بھی 21 اکتوبر کو ’بوریوستنک‘ کروز میزائل کے نئے تجربے اور 22 اکتوبر کو ایٹمی لانچ مشقوں کے ذریعے اپنی ایٹمی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ امریکہ نے آخری مرتبہ 1992 میں نیوکلیئر تجربہ کیا تھا۔ یہ تجربات اس بات کے شواہد فراہم کرتے ہیں کہ کوئی نیا ایٹمی ہتھیار کس حد تک مؤثر ہے اور پرانے ہتھیار اب بھی قابلِ استعمال ہیں یا نہیں۔امریکہ نے جولائی 1945 میں نیو میکسیکو کے علاقے الاموگورڈو میں 20 کلو ٹن ایٹم بم کے تجربے کے ساتھ ایٹمی دور کا آغاز کیا۔اسی سال اگست میں، امریکہ نے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بم گرا کر دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ کیا۔اقوامِ متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق 1945 سے لے کر 1996 تک دنیا بھر میں دو ہزار سے زائد ایٹمی تجربات کیے جا چکے ہیں۔ 1996 میں جامع ایٹمی تجربہ پابندی معاہدہ دستخط کے لیے پیش کیا گیا۔اس کے بعد صرف 10 ایٹمی تجربات ہوئے  جن میں 1998 میں پاکستان اور انڈیا نے دو دو تجربے کیے جبکہ باقی تجربات شمالی کوریا نے 2006، 2009، 2013، 2016 اور 2017 میں انجام دیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

چھ سال بعد بڑی ڈیل؟ ٹرمپ کا چین پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

برازیل میں ڈرگ گینگز کے خلاف ’مہلک ترین‘ آپریشن، گلیوں میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

’فوری طور پر نیوکلیئر تجربات شروع کریں‘، امریکی صدر کی محکمہ دفاع کو ہدایت

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں، افسوس کی بات ہے: صدر ٹرمپ

بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘

صدر ٹرمپ کے ایک بار پھر انڈیا پاکستان لڑائی رکوانے کے دعوے پر ’56 انچ کی چھاتی خاموش ہے‘

دروپدی مرمو رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی’انڈیا کی پہلی صدر‘ بن گئیں

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

صدی کا سب سے بڑا طوفان، 7 لاکھ لوگ بے گھر، آخری لمحوں میں کیا ہوا؟

برطانیہ میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں افغان شہری گرفتار، ’دہشت گردی کا واقعہ نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی