دروپدی مرمو رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی’انڈیا کی پہلی صدر‘ بن گئیں


دروپدی مرمو بدھ کو انڈین ریاست ہریانہ کے انبالہ ایئر فورس سٹیشن سے رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی پہلی صدر بن گئی ہیں۔دروپدی مرمو اس سے پہلے روسی ساختہ جنگی جہاز سخوئی میں بھی اڑان بھر چکی ہیں۔انڈین ایکسپریس اخبار نے ایوان صدر راشٹریہ بھون کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر کی لڑاکا طیاروں میں پرواز ان کی مسلح افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں کیونکہ وہ افواج کی سپریم کمانڈر ہیں۔دروپدی مرمو کا انڈین ایئرفورس کے سینیئر حکام نے استقبال کیا اور انہیں رفال طیارے کی صلاحیت اور ملک کے دفاعی شعبے میں ان کے کردار کے حوالے سے بریفنگ دی۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی عسکری کشیدگی تو چند دنوں میں ہی ختم ہو گئی تھی لیکن اس کے دوران طیارے مار گرائے جانے کے دعوؤں کی بازگشت اب بھی وقتاً فوقتاً سنائی دیتی ہے۔پاکستان کی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکی صدر کی جانب سے بھی متعدد بار اس جنگ کے دوران طیارے گرائے جانے کی بات کی گئی۔گذشتہ روز ہی انہوں نے جاپان میں کاروباری رہنماؤں کے ساتھ عشائیے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان، انڈیا جنگ کے دوران سات ’نئے، خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے۔چھ اور سات مئی کی درمیانی شب دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کے دوران پاکستان نے رافیل سمیت پانچ انڈین طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم انڈین حکام اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان، انڈیا جنگ کے دوران سات ’نئے، خوبصورت طیارے‘ مار گرائے گئے (فوٹو: روئٹرز)یہ صدر دروپدی مُرمو کا لڑاکا طیاروں میں اڑان بھرنے کا پہلا تجربہ نہیں۔ اس سے قبل 8 اپریل 2023 کو انہوں نے آسام کے تیزپور ایئر فورس بیس سے سخوئی-30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے میں اڑان بھری تھی۔سابق صدور اے پی جے عبدالکلام اور پرتھبھا پٹیل نے بھی اسی طیارے میں پرواز کی تھی۔ عبدالکلام نے 8 جون 2006 کو اور پرتھبھا پٹیل نے 25 نومبر 2009 کو لوہیگاؤں ایئر فورس بیس سے سخوئی -30 ایم کے آئی میں پرواز کی۔رفال لڑاکا طیارے، جو فرانسیسی ایرو سپیس کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ ہیں، 27 جولائی 2020 کو فرانس سے انڈیا پہنچے۔ ان طیاروں کو ستمبر 2020 میں ہریانہ کے املہ ایئر فورس سٹیشن پر انڈین فضائیہ میں باقاعدہ شامل کیا گیا تھا۔رفال طیارہ 10 ٹن وزنی، دو انجن والا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو فضائی لڑائی اور زمینی حملوں کے لیے 30 ملی میٹر توپ، فضائی میزائل، لیزر گائیڈڈ بم اور کروز میزائلوں سے لیس ہے۔ حالیہ کشیدگی سے قبل انڈیا کے پاس فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن سے خریدے گئے 36 رافیل طیارے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

چھ سال بعد بڑی ڈیل؟ ٹرمپ کا چین پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

برازیل میں ڈرگ گینگز کے خلاف ’مہلک ترین‘ آپریشن، گلیوں میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

’فوری طور پر نیوکلیئر تجربات شروع کریں‘، امریکی صدر کی محکمہ دفاع کو ہدایت

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں، افسوس کی بات ہے: صدر ٹرمپ

بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘

صدر ٹرمپ کے ایک بار پھر انڈیا پاکستان لڑائی رکوانے کے دعوے پر ’56 انچ کی چھاتی خاموش ہے‘

دروپدی مرمو رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی’انڈیا کی پہلی صدر‘ بن گئیں

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

صدی کا سب سے بڑا طوفان، 7 لاکھ لوگ بے گھر، آخری لمحوں میں کیا ہوا؟

برطانیہ میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں افغان شہری گرفتار، ’دہشت گردی کا واقعہ نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی