تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں، افسوس کی بات ہے: صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ہے اور انہوں نے امریکی آئین میں درج حدود کو تسلیم کیا ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ اور ان کے حامی بارہا 2028 میں 79 سالہ صدر کے دوبارہ انتخاب لڑنے کے امکان پر بات کرتے رہے ہیں جس سے ان کے مخالفین میں تشویش اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بدھ کو ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر کہا کہ ’میرے ووٹ اب تک سب سے زیادہ ہیں، اور جو کچھ میں نے پڑھا ہے اس کے مطابق شاید مجھے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں ہے، تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، یہ افسوس کی بات ہے۔‘امریکی آئین صدر کو صرف دو مدتوں تک خدمات انجام دینے کی اجازت دیتا ہے، اور ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت جنوری میں شروع کی۔ٹرمپ، جنہوں نے 2017 سے 2021 تک اپنی پہلی مدت مکمل کی، اکثر ذکر کرتے ہیں کہ ان کے حامی چاہتے ہیں کہ وہ آئینی پابندیوں کے باوجود اپنی مدت سے آگے حکومت کریں۔ان کے حامیوں میں ایک مقبول نظریہ یہ ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس 2028 میں صدر کے لیے انتخاب لڑیں گے اور ٹرمپ ان کے ساتھ ہوں گے۔تاہم ٹرمپ نے اس خیال کو اس ہفتے مسترد کر دیا اور بدھ کو کہا کہ ’یہ کافی واضح ہے‘ کہ وہ دوبارہ انتخاب نہیں لڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ’لیکن ہمارے پاس بہت زبردست لوگ ہیں۔‘بینن نے دی اکنامسٹ کو بتایا کہ ’وہ تیسری مدت حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ 2028 میں صدر ہوں گے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)ایوانِ نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن نے منگل کو کیپیٹل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے ٹرمپ سے تیسری مدت کے بارے میں بات کی، لیکن انہیں ’اس کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔‘تیسری مدت کی بات اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ کے سابق مشیر اور ’ماگا‘ تحریک کے اہم نظریہ ساز سٹیو بینن نے گذشتہ ہفتے کہا کہ ’ایک منصوبہ موجود ہے‘ جس کے تحت ٹرمپ کو دوبارہ وائٹ ہاؤس میں لایا جائے گا۔بینن نے دی اکنامسٹ کو بتایا کہ ’وہ تیسری مدت حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ 2028 میں صدر ہوں گے۔ اور لوگوں کو اس کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہیے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

چھ سال بعد بڑی ڈیل؟ ٹرمپ کا چین پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

برازیل میں ڈرگ گینگز کے خلاف ’مہلک ترین‘ آپریشن، گلیوں میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

’فوری طور پر نیوکلیئر تجربات شروع کریں‘، امریکی صدر کی محکمہ دفاع کو ہدایت

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں، افسوس کی بات ہے: صدر ٹرمپ

بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘

صدر ٹرمپ کے ایک بار پھر انڈیا پاکستان لڑائی رکوانے کے دعوے پر ’56 انچ کی چھاتی خاموش ہے‘

دروپدی مرمو رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی’انڈیا کی پہلی صدر‘ بن گئیں

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

صدی کا سب سے بڑا طوفان، 7 لاکھ لوگ بے گھر، آخری لمحوں میں کیا ہوا؟

برطانیہ میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں افغان شہری گرفتار، ’دہشت گردی کا واقعہ نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی