اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 46 بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر پر بمباری کرکے 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ گزشتہ روز نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم دیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ہوا۔ منگل کی شب نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر پر دوبارہ فضائی حملے شروع کیے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مختلف مقامات پر حملے کیے۔ ایک میزائل الشفاء اسپتال کے پیچھے گرا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ رات سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 104 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 46 بچے شامل ہیں، جبکہ 253 افراد زخمی ہوئے۔ تازہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں ایک فلسطینی صحافی محمد المنیراوی اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جو غزہ کے علاقے النصیرات کے ایک خیمے میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

چھ سال بعد بڑی ڈیل؟ ٹرمپ کا چین پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

برازیل میں ڈرگ گینگز کے خلاف ’مہلک ترین‘ آپریشن، گلیوں میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

’فوری طور پر نیوکلیئر تجربات شروع کریں‘، امریکی صدر کی محکمہ دفاع کو ہدایت

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں، افسوس کی بات ہے: صدر ٹرمپ

بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘

صدر ٹرمپ کے ایک بار پھر انڈیا پاکستان لڑائی رکوانے کے دعوے پر ’56 انچ کی چھاتی خاموش ہے‘

دروپدی مرمو رفال لڑاکا طیارے میں اُڑان بھرنے والی’انڈیا کی پہلی صدر‘ بن گئیں

شہزادی مارگریٹ کی دگنی عمر کے شادی شدہ شخص سے محبت کی داستان، جس کا آغاز ’جیکٹ کے دھاگے‘ سے ہوا

صدی کا سب سے بڑا طوفان، 7 لاکھ لوگ بے گھر، آخری لمحوں میں کیا ہوا؟

برطانیہ میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں افغان شہری گرفتار، ’دہشت گردی کا واقعہ نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی