سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، پی آئی اے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل، ملک کے نمایاں ہوائی اڈوں اور پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس (PEC) سے متعلق تازہ ترین امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینیٹر بلال احمد خان اور سینیٹر اسد قاسم نے بھی شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (PIAHCL) نے کمیٹی کو بتایا کہ پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس، جو دفاعی نوعیت کا صنعتی یونٹ ہے، 200 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں 223 ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ 381 ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات بھی بقایا ہیں۔ یہ کمپلیکس 1980 کی دہائی سے بوئنگ کے طیاروں کے پرزے تیار کر رہا ہے اور دفاعی سازوسامان کی تیاری میں بھی معاون رہا ہے۔ سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ رواں سال کمپلیکس کی آمدن 397 ملین روپے رہی، جبکہ اخراجات 850 ملین روپے سے تجاوز کر گئے۔ کابینہ کے یکم مئی کے فیصلے کے مطابق، کمپلیکس کی ملکیت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سے پاکستان ایئر فورس کو منتقل کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ تمام اثاثے اور واجبات بھی منتقل ہوں گے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کا دوسرا مرحلہ جاری ہے اور اس ضمن میں چار کنسورشیمز/ بولی دہندگان نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تمام فریقین پی آئی اے کے اثاثوں اور واجبات کا جائزہ لے رہے ہیں، اور اتفاقِ رائے کے بعد ادارے کی نجکاری رواں سال کے اختتام تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ کمیٹی نے بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی عدم دلچسپی پر تشویش ظاہر کی، جس پر سیکریٹری نجکاری کمیشن نے وضاحت کی کہ علاقائی ایئر لائنز کسی حریف ادارے میں سرمایہ کاری سے گریزاں رہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی لینڈ سائیڈ سروسز کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق بتایا گیا کہ ایک ترک کمپنی نے ابتدا میں بولی میں حصہ لیا لیکن منافع کی تقسیم کے تنازع پر دستبردار ہوگئی۔ اب اس ضمن میں متحدہ عرب امارات (UAE) کے ساتھ حکومت سے حکومت (G2G) بنیادوں پر معاہدے کی بات چیت جاری ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے سفارش کی کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی لینڈ سائیڈ سروسز کسی معتبر بین الاقوامی کمپنی کے سپرد کی جائیں تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ روزویلٹ ہوٹل، نیویارک سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ جے ایل ایل نامی مالیاتی مشاورتی کمپنی نے ہوٹل کے لین دین کے ڈھانچے کا تجزیہ کیا اور مشترکہ منصوبے کی تجویز دی، جسے وفاقی کابینہ نے 8 جولائی کو منظور کیا۔ تاہم کمپنی نے مفادات کے ٹکراؤ کے باعث خدمات واپس لے لیں، اور اب حکومت ایک نئی فنانشل ایڈوائزری فرم کی خدمات حاصل کرنے کے عمل میں ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی کامیاب نجکاری پر اطمینان کا اظہار کیا، جو متحدہ عرب امارات کی کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (IHC) نے تمام ذمہ داریوں کے ساتھ حاصل کیا ہے۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ ریٹائرڈ پی آئی اے ملازمین کی پنشن اور بقایا جات کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، دو مراحل میں اعلان متوقع

کیا معلوم تھا یہ تصویر آخری یاد بن جائے گی۔۔ مالٹا میں تفریح کے لئے گئے پاکستانی نژاد باپ بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟

وزیراعظم نے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کردیا

ترکیہ کی درخواست پر پاکستان افغانستان سےدوبارہ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامند

آر ڈی اے مالی اسکینڈل میں لیگی رہنما کا داماد گرفتار، 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک

زیر زمین پناہ گاہیں اور بنکر: معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان اور سائنسدان دنیا کو درپیش ممکنہ بڑی تباہی کی تیاری کر رہے ہیں؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، پی آئی اے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سہیل آفریدی کا احتجاج، ملاقات سے محرومی پر سخت ردِ عمل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی