ترکیہ کی درخواست پر پاکستان افغانستان سےدوبارہ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامند


پاکستان نے ترکیہ اور قطر کی درخواست پر افغانستان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جو مذاکرات کے ناکام ہونے کے بعد وطن واپسی کے لیے تیار تھا اب استنبول میں ہی قیام بڑھائے گا تاکہ مذاکراتی عمل کو بحال رکھا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کا مؤقف برقرار ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔ ذرائع کے مطابق افغان حکام نے بھی سفارتی سطح پر رابطے کیے ہیں جبکہ ترکیہ کی خواہش ہے کہ اس کی میزبانی میں جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ پاکستانی وفد میں وہی حکام شامل ہوں گے جو گزشتہ مذاکرات میں شریک تھے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل استنبول میں ہونے والے چار روزہ پاک، افغان مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی تھی کہ افغان طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا حالانکہ پاکستان نے ٹھوس شواہد فراہم کیے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان وفد نے کئی بار معاہدے سے اتفاق کیا لیکن کابل سے رابطوں کے بعد اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سبوتاژ کیے گئے مگر ہم امن کو ایک اور موقع دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جب کہ دوسرا اور تیسرا دور استنبول میں منعقد ہوا۔ اب میزبان ممالک کی کوششوں سے بات چیت کا نیا دور ایک بار پھر شروع ہونے جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، دو مراحل میں اعلان متوقع

کیا معلوم تھا یہ تصویر آخری یاد بن جائے گی۔۔ مالٹا میں تفریح کے لئے گئے پاکستانی نژاد باپ بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟

ترکیہ کی درخواست پر پاکستان افغانستان سےدوبارہ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامند

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک

زیر زمین پناہ گاہیں اور بنکر: معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان اور سائنسدان دنیا کو درپیش ممکنہ بڑی تباہی کی تیاری کر رہے ہیں؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، پی آئی اے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سہیل آفریدی کا احتجاج، ملاقات سے محرومی پر سخت ردِ عمل

شیر افضل مروت اور خواجہ آصف کی ملاقات، دلچسپ مکالمہ میڈیا کی زینت بن گیا

پاکستان ترکی کی درخواست پر استنبول میں افغان طالبان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے پر رضامند: سرکاری میڈیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی