بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک


بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے چلتن اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ پہلا آپریشن چلتن کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری کارروائی ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کی گئی جہاں فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا۔ اس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد کو انجام تک پہنچانے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

تاریخ کا ’سب سے بڑا آپریشن‘: ’سر کٹی اور مسخ شدہ لاشوں‘ سمیت وہ مناظر جو ایک فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کر لیے

ٹرمپ نے ’فلسطینی منڈیلا‘ کی رہائی کی امید پیدا کر دی: اسرائیلی قید میں موجود مروان البرغوثی کون ہیں؟

’پوتن نے پاکستان کا ذکر کیا نہ افغانستان کا‘: روسی صدر کی ’دھمکی آمیز ویڈیو‘ جس پر ماسکو کو وضاحت دینا پڑی

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ، دو مراحل میں اعلان متوقع

کیا معلوم تھا یہ تصویر آخری یاد بن جائے گی۔۔ مالٹا میں تفریح کے لئے گئے پاکستانی نژاد باپ بیٹے کی موت کیسے ہوئی؟

ترکیہ کی درخواست پر پاکستان افغانستان سےدوبارہ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامند

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

پاکستانی فوج کا قاری امجد کی ہلاکت کا دعویٰ: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون ہیں؟

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک

زیر زمین پناہ گاہیں اور بنکر: معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان اور سائنسدان دنیا کو درپیش ممکنہ بڑی تباہی کی تیاری کر رہے ہیں؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس، پی آئی اے ملازمین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب سہیل آفریدی کا احتجاج، ملاقات سے محرومی پر سخت ردِ عمل

شیر افضل مروت اور خواجہ آصف کی ملاقات، دلچسپ مکالمہ میڈیا کی زینت بن گیا

پاکستان ترکی کی درخواست پر استنبول میں افغان طالبان سے مذاکراتی عمل بحال کرنے پر رضامند: سرکاری میڈیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی