
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم بل 14 نومبر کو منظور کرایا جائے گا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور 14 نومبر تک تمام معاملات طے پا جائیں گے۔
اجلاس میں پارلیمانی امور سے متعلق دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔