سوات پن بجلی منصوبوں کی سست روی پر صوبائی حکومت برہم


خیبر پختونخوا حکومت نے سوات میں جاری تین پن بجلی منصوبوں میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا ہے۔ مذکورہ تینوں منصوبوں سے پیداوار کیلیے دو سال کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد شروع کرنے کی سختی سے ہدایت کردی گئی ہے، سیکریٹری توانائی و برقیات نثار احمد نے پیڈو ہاؤس میں پن بجلی کے جاری 7 اہم منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ سیکریٹری توانائی نے ضلع سوات میں توانائی کے جاری 3 فلیگ شپ منصوبوں پر کام کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ان منصوبوں سے 330 میگاواٹ بجلی کی پیداوار آئندہ 2 سال میں شروع ہونے کی ڈیڈلائن مقررکی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو خبردار کیا کہ منصوبے مقررہ ڈیڈلائن کے اندر مکمل کریں بصورت دیگر اب کسی بھی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے پیڈو افسران کو تمام امور ٹیم ورک کے تحت نمٹانے پر زور دیا کیونکہ محکمہ توانائی موجودہ صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت گین چارٹ کے ذریعے تمام جاری منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر فزیکل پراگریس مانیٹر کررہا ہے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پیڈو حبیب اللہ شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 63 میگاواٹ کے تین اہم پن بجلی منصوبے 40.8 میگاواٹ کوٹو دیر، 11.8میگاواٹ کروڑہ شانگلہ اور 10.2 میگاواٹ جبوڑی مانسہرہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسی طرح 300 میگاواٹ بالاکوٹ مانسہرہ،157 میگاواٹ مدین سوات، 88 میگاواٹ گبرال کالام، 84 میگاواٹ مٹلتان سوات، 69 میگاواٹ لاوی چترال اور 6.9 میگاواٹ مجاہدین پاور پراجیکٹ تورغر پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری توانائی نے مٹلتان سے مدین تک 40 کلو میٹر طویل وی ٹرانسمشن لائن منصوبے کو آنے والے دنوں میں انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے منصوبے کو آئندہ سال ٹائم فریم میں ہر صورت مکمل کرنے پر زور دیا اور صوبے کے سب سے بڑے منصوبے 300 میگاواٹ بالاکوٹ پر بھی نو تعینات متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں سیکریٹری توانائی نے پیڈو کے انتظامی امور کو مزید شفاف بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کی جیل میں پُش اپس لگانے کی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے لانا چاہتی ہے، رانا مشہود

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی گیارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے

’ڈیجیٹل ٹوکنائزیشن‘ کیا ہے اور پاکستان نے اپنے اثاثوں کے لیے بائنانس کی مدد کیوں حاصل کی ہے؟

باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی مذمت

بونڈائی ساحل پر حملہ: نوید اکرم کے ہوش میں آنے کے بعد ہسپتال میں پولیس کی ان سے تفتیش

نوید اکرم کے ہوش میں آنے کے بعد ہسپتال میں پولیس کی ان سے تفتیش

سڈنی کے بونڈائی ساحل پر حملہ کرنے والے نوید اکرم ہوش میں آ گئے، پولیس کی تفتیش جاری: آسٹریلوی میڈیا

گھوٹکی گڈو کشمور لنک روڈ پر اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب کروا لیے گئے، سندھ پولیس کا دعویٰ

گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد پولیس کی کارروائی، حکام کا 10 افراد کی بازیابی کا دعویٰ

خیبر پختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

مشرقی پاکستان سے آخری پرواز: سرینڈر سے انکار کرنے والے پاکستانی فوجی اور ڈھاکہ سے فرار کی کہانی

کراچی ائیرپورٹ پر برسوں سے کھڑے ناکارہ طیارے ہٹانے کا فیصلہ

کراچی: شیریں جناح کالونی میں آئل ڈپو میں آگ لگ گئی

پہلگام حملے کے آٹھ ماہ بعد جمع کرائی جانے والی چارج شیٹ میں کن کالعدم تنظیموں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی