پی ٹی آئی قیادت دباؤ کا شکار، لانگ مارچ معاملے پر معذوری ظاہر کردی


پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کو اسلام آباد لانگ مارچ کے معاملے پر شدید اندرونی دباؤ کا سامنا ہے جہاں پارٹی کارکنان عمران خان کی رہائی کے لیے مسلسل ڈی چوک اور اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تاہم اس دباؤ کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے لانگ مارچ کا اعلان کرنے سے باقاعدہ طور پر معذرت کرلی ہے۔ یہ دباؤ حالیہ عوامی جلسوں میں کھل کر سامنے آیا جس کے باعث پارٹی قیادت کو اسٹیج پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔7 دسمبر کو پشاور اور 14 دسمبر کو کوہاٹ میں منعقدہ جلسوں کے دوران پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں کی تقاریر کے دوران کارکنان کی جانب سے بار بار''ڈی چوک''اور''اڈیالہ'' کے نعرے لگائے گئے۔ ان نعروں کی شدت کے باعث بعض مواقع پر قیادت کو خاموش ہونا پڑا جو اس امر کی واضح علامت ہے کہ پارٹی کے اندر لانگ مارچ کے حوالے سے بے چینی اور اضطراب موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنان کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کے مطالبے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم اس دباؤ کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے لانگ مارچ کا اعلان کرنے سے باقاعدہ طور پر معذرت کرلی ہے۔ کوہاٹ جلسے میں پہلے صوبائی صدر جنید اکبر اور بعد ازاں وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اسٹیج سے واضح طور پر تصدیق کی کہ وہ خود لانگ مارچ یا اڈیالہ جیل جانے کا اعلان نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان نے اس معاملے پر علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے۔ قیادت کے مطابق لانگ مارچ، اڈیالہ جیل جانے یا کسی بڑے احتجاجی اقدام کے اعلان کا اختیار اب انہی دونوں شخصیات کے پاس ہے، جبکہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی بات چیت یا مذاکرات کی ذمہ داری بھی انہیں سونپی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کی جیل میں پُش اپس لگانے کی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے لانا چاہتی ہے، رانا مشہود

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی گیارہویں برسی آج منائی جا رہی ہے

’ڈیجیٹل ٹوکنائزیشن‘ کیا ہے اور پاکستان نے اپنے اثاثوں کے لیے بائنانس کی مدد کیوں حاصل کی ہے؟

باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی مذمت

بونڈائی ساحل پر حملہ: نوید اکرم کے ہوش میں آنے کے بعد ہسپتال میں پولیس کی ان سے تفتیش

نوید اکرم کے ہوش میں آنے کے بعد ہسپتال میں پولیس کی ان سے تفتیش

سڈنی کے بونڈائی ساحل پر حملہ کرنے والے نوید اکرم ہوش میں آ گئے، پولیس کی تفتیش جاری: آسٹریلوی میڈیا

گھوٹکی گڈو کشمور لنک روڈ پر اغوا کیے گئے تمام مسافر بازیاب کروا لیے گئے، سندھ پولیس کا دعویٰ

گھوٹکی میں مسافروں کے اغوا کے بعد پولیس کی کارروائی، حکام کا 10 افراد کی بازیابی کا دعویٰ

خیبر پختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

مشرقی پاکستان سے آخری پرواز: سرینڈر سے انکار کرنے والے پاکستانی فوجی اور ڈھاکہ سے فرار کی کہانی

کراچی ائیرپورٹ پر برسوں سے کھڑے ناکارہ طیارے ہٹانے کا فیصلہ

کراچی: شیریں جناح کالونی میں آئل ڈپو میں آگ لگ گئی

پہلگام حملے کے آٹھ ماہ بعد جمع کرائی جانے والی چارج شیٹ میں کن کالعدم تنظیموں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی