58 لوگ لاپتہ ہیں، گل پلازہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایم اے جناح روڈ پر جلنے والی مارکیٹ گل پلازہ پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر سعید غنی، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ریسیو کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ، نقصانات اور ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گل پلازہ میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 10 بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی اور 10 بج کر 27 منٹ پر پہلا فائر ٹینڈر گل پلازہ پہنچا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں لوگ خریداری کرنے آتے ہیں، یہ 40 سال پرانی عمارت ہے جبکہ پاک بحریہ نے بھی امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 58 کے قریب لوگ لاپتا ہیں جبکہ نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔ دوسری جانب سربراہ مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد بھی گل پلازہ پہنچے، آفاق احمد نے تاجروں سے ملاقات اور سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔ آفاق احمد نے تاجروں سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اتحاد کا مظاہرہ کریں، حکومت سندھ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ @@3843079@@ تاجر برادری نے گل پلازہ میں آتشزدگی پر کل یومِ سوگ کا اعلان مزید برآں آل کراچی تاجر برادری نے گل پلازہ میں آتشزدگی پر کل یومِ سوگ کا اعلان کردیا۔ گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے باعث آل کراچی تاجر برادری نے کل بروز پیر یومِ سوگ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ تاجر برادری کے مطابق یومِ سوگ کے دوران کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رہیں گی جبکہ جاں بحق افراد کے لیے دعا اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستانی روپے اور ایرانی تومان کے مقابلے میں ’افغان کرنسی‘ ڈالر کے سامنے زیادہ مستحکم کیوں ہے؟

کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی: چھ ہلاک اور 50 سے زائد لاپتا، ’بھائی نے ماں کو بھی فون کیا کہ کوئی مجھے آگ سے بچا لے‘

کیا انڈیا امریکی دباؤ میں چابہار بندرگاہ کے منصوبے سے پیچھے ہٹ رہا ہے؟

کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی: چھ ہلاک اور 30 سے زائد لاپتا، ’بھائی نے ماں کو بھی فون کیا کہ کوئی مجھے آگ سے بچا لے‘

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت کنفرم

کراچی کے گُل پلازہ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا: چھ ہلاک اور 30 سے زائد افراد لاپتا

گل پلازہ آتشزدگی، عمارت کا ایک حصہ منہدم، اربوں روپے کا نقصان، 6 افراد جاں بحق

’آٹھ سال سے بالی ووڈ میں کام نہیں ملا‘: اے آر رحمان کے شکوے نے فلم انڈسٹری میں فرقہ واریت پر بحث چھیڑ دی

کینو کی کوالٹی یا پاک افغان سرحد کی بندش: پاکستانی برآمدات میں کمی کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے؟

’خدا کرے کوئی معجزہ ہو جائے:‘ گُل پلازہ آتشزدگی میں چھ ہلاکتیں، شادی کی شاپنگ پر آئے ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی لاپتا

’لوگ اب بھی اندر موجود ہیں، دوستوں سے رابطہ نہیں ہو رہا:‘ کراچی کے گُل پلازہ میں آتشزدگی سے چھ ہلاکتیں، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟

شام میں امریکی فوج کی کارروائی: تین امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث القاعدہ رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ

ٹاس کے دوران ’نو ہینڈ شیک:‘ انڈیا کے ساتھ میچ سے قبل تنازع جس پر بنگلہ دیش بورڈ کو وضاحت دینی پڑی

58 لوگ لاپتہ ہیں، گل پلازہ تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی شاندار تیاری، بختاور اور شرمیلا فاروقی بھی مداح

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی