پاکستان جانے کی دعوت کو خاص بلاوا سمجھتا ہوں، میکا سنگھ نے محبت کی وجہ بتا دی


مجھے پاکستان سے محبت ہے کیونکہ وہاں ہمارے مقدس گوردوارے موجود ہیں۔ جب بھی پاکستان سے دعوت آتی ہے تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کسی گوردوارے کی طرف سے بلاوا آیا ہو۔ میرے لیے پیسوں سے پہلے یہ عقیدت اور جذبات اہم ہیں۔ بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے پاکستان سے اپنی محبت کی وجہ بتاتے ہوئے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان فنکاروں کے تبادلے کی حمایت کی ہے۔ حال ہی میں بھارتی پوڈکاسٹ باتیں دل سے ود نویکا کمار میں گفتگو کرتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا کہ جب پاکستانی گلوکار بھارت آتے ہیں تو لوگ انہیں بے پناہ محبت اور عزت دیتے ہیں ان کے گانے سنتے اور ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایسے میں اگر کسی بھارتی فنکار کو پاکستان میں اسی طرح احترام ملتا ہے تو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ میکا سنگھ کے مطابق پاکستان سے ان کا تعلق صرف موسیقی یا پرفارمنس تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے مذہبی عقیدت بھی ہے۔ انہوں نے پنجہ صاحب اور ننکانہ صاحب سمیت پاکستان میں موجود سکھوں کے اہم مذہبی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہی مقامات انہیں پاکستان کی طرف کھینچتے ہیں۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ جب بھی انہیں پاکستان آنے کی دعوت ملتی ہے تو وہ اسے محض ایک شو یا کمائی کا موقع نہیں سمجھتے بلکہ اپنے لیے ایک خاص "بلاوا" تصور کرتے ہیں۔ میکا سنگھ ماضی میں بھی کئی مرتبہ پاکستان آ چکے ہیں۔ 2019 میں کراچی میں ایک نجی تقریب میں ان کی پرفارمنس نے بھارت میں خاصا تنازع کھڑا کردیا تھا، جس کے بعد انہیں بھارتی شوبز حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل اور پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر چل بسے، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟

نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے آخری لمحات پر ڈاکٹروں کا بیان، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟

اہلیہ سے 20 سال عمر کا فرق، سنجے دت نے پہلی ملاقات کا قصہ سنا دیا

’’مجھے نہیں معلوم کل تک زندہ رہوں گا یا نہیں‘‘ نانا پاٹیکر کے 4 روز قبل کہے گئے الفاظ توجہ کا مرکز بن گئے

مسٹر بین کا جادو پھر چلے گا، 40 سال بعد اسٹیج پر واپسی

منیشا کوئرالہ کو دیکھ کر آج بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، نانا پاٹیکر کی ادھوری محبت کی کہانی

کرن اشفاق نے حجاب کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران اشرف سے متعلق سوال پر بھی خاموشی توڑ دی

نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں وفات پا گئے

پنجاب یونیورسٹی پہنچیں حریم فاروق تو لباس پر چھڑ گئی بحث، صارفین نے سوال اٹھا دیے

نادیہ خان کو ’فسادن‘ کہنے پر ہنگامہ، جویریہ سعود کی ’پھپھے کُٹنی‘ پوسٹ نے آگ میں گھی ڈال دیا

’کم از کم ہنزہ کو تو چھوڑ دیں‘، ریزورٹ پارٹی کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستان جانے کی دعوت کو خاص بلاوا سمجھتا ہوں، میکا سنگھ نے محبت کی وجہ بتا دی

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع، مقدمے میں اہم پیش رفت

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی