نادیہ خان کو ’فسادن‘ کہنے پر ہنگامہ، جویریہ سعود کی ’پھپھے کُٹنی‘ پوسٹ نے آگ میں گھی ڈال دیا


پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ اداکار سعود قاسمی کی جانب سے نادیہ خان پر تنقید، نادیہ کے تیکھے جواب اور اب جویریہ سعود کی معنی خیز پوسٹ نے معاملے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سعود قاسمی نے واسع چوہدری کے پروگرام گپ شپ میں شرکت کے دوران ٹی وی پر بڑھتے ہوئے تنازعات پر بات کی۔ سعود کا کہنا تھا کہ آج کل پروگراموں میں ایسے سوالات کیے جاتے ہیں جو دو لوگوں کے درمیان بلاوجہ اختلاف پیدا کرسکتے ہیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے نادیہ خان کا ذکر کرتے ہوئے انہیں شوبز شخصیات کے درمیان لڑائیاں شروع کروانے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔ سعود نے حال ہی میں ڈیزائنر عامر عدنان کی بیٹی سے کیے گئے ایک سوال پر بھی اعتراض کیا اور ماضی میں ہمایوں سعید اور عتیقہ اوڈھو سے متعلق ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیا۔ سعود کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور زیادہ تر تنازعات چند دن بعد خود ہی ختم ہوجاتے ہیں، اس لیے ایسی باتوں کو مزید ہوا دینے کے بجائے ختم ہونے دینا چاہیے۔ نادیہ خان بھی خاموش نہیں رہیں اور سوشل میڈیا پر فوری جواب دے دیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا اس بیچارے پر ذرا ہاتھ ہلکا رکھیں، یہ فرضی کہانیاں بنا رہا ہے اور اس کی اپنی باتیں اسی کے خلاف جا رہی ہیں۔ نادیہ نے واسع چوہدری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر اپنے پروگرام کی ریٹنگ کے لیے ان کا نام استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران اشرف کے پروگرام مذاق رات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس شو کی اپنی مقبولیت اور کشش ہے۔ بات یہاں بھی ختم نہیں ہوئی۔ شوہر پر ہونے والی تنقید کے بعد جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر ایک میم شیئر کیا جس پر لکھا تھا "پھپھے کُٹنی"۔ عام طور پر یہ لفظ ایسے شخص کے لیے طنزیہ انداز میں استعمال ہوتا ہے جو دوسروں کے معاملات میں دخل دے یا ادھر کی بات ادھر کرکے جھگڑے کروائے۔ جویریہ نے اپنی پوسٹ میں نادیہ خان کا نام نہیں لیا لیکن میم ایسے وقت میں سامنے آیا جب نادیہ اور سعود کے درمیان لفظی جنگ عروج پر تھی۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے اسے جاری تنازع سے جوڑ دیا۔ یوں سعود قاسمی کے ایک ٹی وی بیان سے شروع ہونے والی بحث اب تین معروف شوبز شخصیات تک پہنچ گئی ہے، اور نادیہ خان اور سعود کے درمیان جاری لفظی نوک جھونک میں جویریہ سعود کی انٹری نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کو مزید موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر چل بسے، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟

نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے آخری لمحات پر ڈاکٹروں کا بیان، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟

اہلیہ سے 20 سال عمر کا فرق، سنجے دت نے پہلی ملاقات کا قصہ سنا دیا

’’مجھے نہیں معلوم کل تک زندہ رہوں گا یا نہیں‘‘ نانا پاٹیکر کے 4 روز قبل کہے گئے الفاظ توجہ کا مرکز بن گئے

مسٹر بین کا جادو پھر چلے گا، 40 سال بعد اسٹیج پر واپسی

منیشا کوئرالہ کو دیکھ کر آج بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، نانا پاٹیکر کی ادھوری محبت کی کہانی

کرن اشفاق نے حجاب کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران اشرف سے متعلق سوال پر بھی خاموشی توڑ دی

نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں وفات پا گئے

پنجاب یونیورسٹی پہنچیں حریم فاروق تو لباس پر چھڑ گئی بحث، صارفین نے سوال اٹھا دیے

نادیہ خان کو ’فسادن‘ کہنے پر ہنگامہ، جویریہ سعود کی ’پھپھے کُٹنی‘ پوسٹ نے آگ میں گھی ڈال دیا

’کم از کم ہنزہ کو تو چھوڑ دیں‘، ریزورٹ پارٹی کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستان جانے کی دعوت کو خاص بلاوا سمجھتا ہوں، میکا سنگھ نے محبت کی وجہ بتا دی

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع، مقدمے میں اہم پیش رفت

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی