کرن اشفاق نے حجاب کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران اشرف سے متعلق سوال پر بھی خاموشی توڑ دی


"میں ہمیشہ سے حجاب کرنا چاہتی تھی، یہاں تک کہ اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے رویا بھی کرتی تھی۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔ عمران اشرف نے کبھی مجھے حجاب کرنے کے لیے نہیں کہا تھا، یہ میرا اپنا فیصلہ ہے۔ اس نئے سفر میں میرا ساتھ دینے اور حوصلہ بڑھانے والے تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں۔" پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کرن اشفاق حسین ڈار نے اپنی زندگی میں ایک اہم تبدیلی لاتے ہوئے مستقل طور پر حجاب اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حجاب کرنا ان کی دیرینہ خواہش تھی، جسے پورا کرکے وہ بے حد خوش ہیں۔ کرن اشفاق نے اپنے اس فیصلے کو زندگی کا ایک اہم مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب آئندہ بھی حجاب کی پابندی کریں گی۔ ان کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے، جن کے اداکارہ نے خود جواب دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Kiran Ashfaque Hussein Dar (@kiranashfaquehusseindar) ایک صارف نے ان کی سابقہ ازدواجی زندگی سے متعلق سوال کیا تو کرن نے واضح کیا کہ ان کے سابق شوہر، اداکار عمران اشرف نے کبھی انہیں حجاب کرنے کا نہیں کہا تھا۔ ان کے مطابق یہ خواہش شروع سے ان کے اپنے دل میں موجود تھی اور اب انہوں نے اپنی مرضی سے اس پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ کرن اشفاق اس سے قبل معروف اداکار عمران اشرف کی اہلیہ تھیں، تاہم دونوں کی علیحدگی کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرلی تھی۔ اب وہ اپنی نئی ازدواجی زندگی کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں۔ اداکارہ نے اپنے نئے انداز کو پسند کرنے اور اس فیصلے میں ان کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حجاب اختیار کرنا ان کے لیے ایک ذاتی اور اہم قدم ہے، جسے اٹھانے کی خواہش وہ طویل عرصے سے رکھتی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر چل بسے، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟

نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے آخری لمحات پر ڈاکٹروں کا بیان، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟

اہلیہ سے 20 سال عمر کا فرق، سنجے دت نے پہلی ملاقات کا قصہ سنا دیا

’’مجھے نہیں معلوم کل تک زندہ رہوں گا یا نہیں‘‘ نانا پاٹیکر کے 4 روز قبل کہے گئے الفاظ توجہ کا مرکز بن گئے

مسٹر بین کا جادو پھر چلے گا، 40 سال بعد اسٹیج پر واپسی

منیشا کوئرالہ کو دیکھ کر آج بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، نانا پاٹیکر کی ادھوری محبت کی کہانی

کرن اشفاق نے حجاب کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران اشرف سے متعلق سوال پر بھی خاموشی توڑ دی

نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں وفات پا گئے

پنجاب یونیورسٹی پہنچیں حریم فاروق تو لباس پر چھڑ گئی بحث، صارفین نے سوال اٹھا دیے

نادیہ خان کو ’فسادن‘ کہنے پر ہنگامہ، جویریہ سعود کی ’پھپھے کُٹنی‘ پوسٹ نے آگ میں گھی ڈال دیا

’کم از کم ہنزہ کو تو چھوڑ دیں‘، ریزورٹ پارٹی کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستان جانے کی دعوت کو خاص بلاوا سمجھتا ہوں، میکا سنگھ نے محبت کی وجہ بتا دی

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع، مقدمے میں اہم پیش رفت

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی