پنجاب یونیورسٹی پہنچیں حریم فاروق تو لباس پر چھڑ گئی بحث، صارفین نے سوال اٹھا دیے


پاکستانی اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم "مینگو جٹ" کی تشہیر کے لیے اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں لیکن فلم سے زیادہ ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ View this post on Instagram A post shared by @soachpakistan یونیورسٹی آمد کے موقع پر حریم فاروق نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ کا انتخاب کیا تھا۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں تو صارفین کے درمیان ان کے اس انداز پر بحث شروع ہوگئی۔ کچھ صارفین کا خیال تھا کہ ایک تعلیمی ادارے کے دورے کے لیے اداکارہ کو قدرے مختلف لباس کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جبکہ کئی لوگوں نے ان کے لباس کے ڈیزائن اور فٹنگ پر بھی تنقیدی تبصرے کیے۔ بعض کمنٹس میں اداکارہ کی جسمانی ساخت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس پر دوسرے صارفین نے ایسی ذاتی تنقید کو غیر ضروری قرار دیا۔ حریم فاروق ان دنوں اپنی آنے والی پنجابی فلم "مینگو جٹ" کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ فیصل قریشی کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی پہنچی تھیں جہاں دونوں فنکاروں نے طلبہ سے ملاقات کی اور اپنی فلم کو پروموٹ کیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو فلم کے بجائے حریم کے لباس کی طرف مڑ گئی۔ ایک طرف صارفین اسے موقع کی مناسبت سے ناموزوں قرار دیتے رہے تو دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کسی فنکار کے لباس پر تنقید کہاں تک مناسب ہے اور کب یہ ذاتی حملوں میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

’یہ لوگ نہ ملتے تو شاید انڈر ورلڈ میں ہوتا‘: نانا پاٹیکر فٹ پاتھ پر سونے سے شہرت کی بلندی تک کیسے پہنچے

بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر چل بسے، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟

نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر کے آخری لمحات پر ڈاکٹروں کا بیان، موت سے قبل کیا ہوا تھا؟

اہلیہ سے 20 سال عمر کا فرق، سنجے دت نے پہلی ملاقات کا قصہ سنا دیا

’’مجھے نہیں معلوم کل تک زندہ رہوں گا یا نہیں‘‘ نانا پاٹیکر کے 4 روز قبل کہے گئے الفاظ توجہ کا مرکز بن گئے

مسٹر بین کا جادو پھر چلے گا، 40 سال بعد اسٹیج پر واپسی

منیشا کوئرالہ کو دیکھ کر آج بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں، نانا پاٹیکر کی ادھوری محبت کی کہانی

کرن اشفاق نے حجاب کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران اشرف سے متعلق سوال پر بھی خاموشی توڑ دی

نامور بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں وفات پا گئے

پنجاب یونیورسٹی پہنچیں حریم فاروق تو لباس پر چھڑ گئی بحث، صارفین نے سوال اٹھا دیے

نادیہ خان کو ’فسادن‘ کہنے پر ہنگامہ، جویریہ سعود کی ’پھپھے کُٹنی‘ پوسٹ نے آگ میں گھی ڈال دیا

’کم از کم ہنزہ کو تو چھوڑ دیں‘، ریزورٹ پارٹی کی ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستان جانے کی دعوت کو خاص بلاوا سمجھتا ہوں، میکا سنگھ نے محبت کی وجہ بتا دی

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع، مقدمے میں اہم پیش رفت

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی