اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سے ملاقات


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت 25 دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں، عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔ پاکستانی پولیس کے افسران اور اہلکار بھی اقوام متحدہ پولیس کے تحت مختلف امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان نے عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 181 جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے۔ دنیا کے امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی بھرپور امداد پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے موقع پر اسپیشل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

ہنزہ کے ہوٹل میں نجی تقریب پر تنازع: ’سیل کرنے کے بعد پتا چلا وہاں کوئی منشیات نہیں‘

’روحانی علاج‘ کے نام پر 20 سالہ خاتون پر تشدد کرنے والے عامل کو تین سال قید، 96 لاکھ روپے جرمانہ

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد میں لڑکی کے روحانی علاج کے نام پر ’تھپڑوں سے کان کا پردہ پھاڑنے پر‘ تین سال قید کی سزا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سے ملاقات

وزیراعظم سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اپوزیشن قائدین میں مشاورت، مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق

خیبرپختونخوا پر نالائق حکومت مسلط ہے، گورنر ہاؤس میں اجلاس کا مقصد صورتحال سے آگاہی تھی: فیصل کنڈی

اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام پر اتفاق

بامقصد مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان مثبت کردار ادا کریں گے، بیرسٹر گوہر

آئی ایم ایف کا فیول اسکیم صرف مستحقین تک محدود کرنے کا مطالبہ

ٹویوٹا کرولا کی ’فیس لفٹ‘ پر اٹھتے سوال: ’پاکستان میں نئی جنریشن کب آئے گی؟‘

خیبر پختونخوا حکومت کے مستقبل پر سیاسی قیاس آرائیاں، پسِ پردہ رابطوں کا دعویٰ

’ہم کلمہ پڑھ رہے تھے، ہمیں لگا آخری وقت آ گیا ہے‘: ’ایم ٹی آنر 25‘ کے اغوا، قید اور بازیابی آپریشن کی کہانی پاکستانی رُکن کی زبانی

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی