اپوزیشن قائدین میں مشاورت، مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق


اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر بھی مشاورت کی اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر غور کیا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کسی رابطے کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کا مولانا فضل الرحمان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو، تاہم کسی بھی اقدام کے خلاف جواب دینے کے لیے پارٹی نے صف بندی کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات نہیں کررہی۔ دہشت گردی موجود ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے واضح پالیسی ضروری ہے تاکہ عوام بھی اس عمل میں حکومت کے ساتھ ہوں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

ہنزہ کے ہوٹل میں نجی تقریب پر تنازع: ’سیل کرنے کے بعد پتا چلا وہاں کوئی منشیات نہیں‘

’روحانی علاج‘ کے نام پر 20 سالہ خاتون پر تشدد کرنے والے عامل کو تین سال قید، 96 لاکھ روپے جرمانہ

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد میں لڑکی کے روحانی علاج کے نام پر ’تھپڑوں سے کان کا پردہ پھاڑنے پر‘ تین سال قید کی سزا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سے ملاقات

وزیراعظم سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اپوزیشن قائدین میں مشاورت، مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق

خیبرپختونخوا پر نالائق حکومت مسلط ہے، گورنر ہاؤس میں اجلاس کا مقصد صورتحال سے آگاہی تھی: فیصل کنڈی

اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام پر اتفاق

بامقصد مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان مثبت کردار ادا کریں گے، بیرسٹر گوہر

آئی ایم ایف کا فیول اسکیم صرف مستحقین تک محدود کرنے کا مطالبہ

ٹویوٹا کرولا کی ’فیس لفٹ‘ پر اٹھتے سوال: ’پاکستان میں نئی جنریشن کب آئے گی؟‘

خیبر پختونخوا حکومت کے مستقبل پر سیاسی قیاس آرائیاں، پسِ پردہ رابطوں کا دعویٰ

’ہم کلمہ پڑھ رہے تھے، ہمیں لگا آخری وقت آ گیا ہے‘: ’ایم ٹی آنر 25‘ کے اغوا، قید اور بازیابی آپریشن کی کہانی پاکستانی رُکن کی زبانی

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی