وزیراعظم سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ


وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرینی وزیر خارجہ پاکستان اور بحرین کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بحرینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے بحرین کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات دیرینہ، برادرانہ اور باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور عوامی روابط پر استوار ہیں۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کی استعداد کار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے باہمی مفاد کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنے کے بحرین کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل مشاورت اور رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بحرینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

ہنزہ کے ہوٹل میں نجی تقریب پر تنازع: ’سیل کرنے کے بعد پتا چلا وہاں کوئی منشیات نہیں‘

’روحانی علاج‘ کے نام پر 20 سالہ خاتون پر تشدد کرنے والے عامل کو تین سال قید، 96 لاکھ روپے جرمانہ

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد میں لڑکی کے روحانی علاج کے نام پر ’تھپڑوں سے کان کا پردہ پھاڑنے پر‘ تین سال قید کی سزا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سے ملاقات

وزیراعظم سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

اپوزیشن قائدین میں مشاورت، مذاکرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق

خیبرپختونخوا پر نالائق حکومت مسلط ہے، گورنر ہاؤس میں اجلاس کا مقصد صورتحال سے آگاہی تھی: فیصل کنڈی

اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں قانون سازی پر ڈیڈلاک ختم، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام پر اتفاق

بامقصد مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان مثبت کردار ادا کریں گے، بیرسٹر گوہر

آئی ایم ایف کا فیول اسکیم صرف مستحقین تک محدود کرنے کا مطالبہ

ٹویوٹا کرولا کی ’فیس لفٹ‘ پر اٹھتے سوال: ’پاکستان میں نئی جنریشن کب آئے گی؟‘

خیبر پختونخوا حکومت کے مستقبل پر سیاسی قیاس آرائیاں، پسِ پردہ رابطوں کا دعویٰ

’ہم کلمہ پڑھ رہے تھے، ہمیں لگا آخری وقت آ گیا ہے‘: ’ایم ٹی آنر 25‘ کے اغوا، قید اور بازیابی آپریشن کی کہانی پاکستانی رُکن کی زبانی

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی