سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار


حکومتِ سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سندھ کے محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تاریخ پر جلسہ کرنے کے لیے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے درخواست پہلے ہی موصول ہو چکی تھی۔ ذرائع نے واضح کیا کہ انتظامیہ کسی بھی سیاسی جماعت کو احتجاج یا ریلی سے نہیں روک رہی، تاہم ضابطے کے تحت جس جماعت نے پہلے درخواست دی اور اعلان کیا ہے، انعقاد کا اولین حق اسی کا بنتا ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان ممکنہ تصادم اور امن و امان کے خدشات کے پیش نظر ایک ہی روز اور مقام پر اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے ایم کیو ایم کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ریلی اور جلسے کے لیے کسی دوسری تاریخ کا انتخاب کریں یا پھر اپنی ریلی کا راستہ تبدیل کرلیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’غیر ملکی مالک مکان‘ اور ’بے نامی جائیدادیں‘: مولانا فضل الرحمٰن کا گھر سیل کرنے پر سوال اور حکومتی وضاحتیں

پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں پر انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تشویش کیوں ہے؟

افغانستان کے صوبے کنڑ میں سکول کے قریب دھماکہ، سات بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

’جھیلوں کے کنارے جنت‘: ریاست نگر جہاں وراثتی حکمرانی کی 1200 سالہ روایت آج بھی زندہ ہے

امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر

ایرانی بحریہ کا بحیرہ عرب میں ’دشمن‘ کو روکنے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکروں میں دھماکے

سعودی فوجی اتحاد کا ریاض کی طرف آنے والا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ: سعودی حملے میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی، حوثی میڈیا

اسلام آباد میں مکہ اتحاد کا اجلاس: حوثیوں کے حملوں کی مذمت، ’سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کریں گے‘

’یہ انڈیا کے لیے پیغام ہے‘: روس خلائی شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کیوں کر رہا ہے؟

یمن: حوثی میڈیا کا سعودی حملے میں بچوں سمیت 11 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار

ناروے کی ایئرلائن کے آپریشنز کی معطلی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں کیوں متاثر ہوئیں؟

لاہور ویمن کالج سے چھوڑے گئے غبارے ہماچل پردیش میں: ’جب پتہ چلا کہ یہ لاہور سے آئے ہیں، تو اپنائیت محسوس ہوئی‘

اہلیہ، بچوں سے ملنے کی خواہش اور دریائے نیلم کی بے رحم لہریں: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہری کی میت مظفرآباد میں اہلخانہ کے حوالے

پی سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکریڈیٹیشن حاصل کریں، وزیراعظم

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی