ناروے کی ایئرلائن کے آپریشنز کی معطلی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں کیوں متاثر ہوئیں؟


Getty Imagesپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جمعرات کو اچانک اعلان کیا کہ اس کی لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے لاہور جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں کیونکہ اس کے ’ویٹ لیز پارٹنر‘ نورس ایئر نے اپنے آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔پی آئی اے نے کہا کہ اب برطانیہ کے لیے پروازیں کمپنی کی بی ٹرپل سیون فلیٹ آپریٹ کرے گی۔ لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ناروے کی ایک ایئرلائن کے آپریشنز معطل ہونے کے اثرات پی آئی اے کی پروازوں پر کیوں پڑے؟ناروے کی کم لاگت ایئرلائن نورس اٹلانٹک ایئرویز نے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں کیونکہ کمپنی ایک ایسے مالی بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے اس نے انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اگر اس بحران کا کوئی حل نہ نکالا جا سکا تو وہ خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ویٹ لیز پارٹنر کیا ہوتا ہے اور پی آئی اے پر ناروے کی ایئرلائن معطل ہونے سے کیوں اثر پڑا؟اس معطلی سے پی آئی اے بھی متاثر ہوئی ہے، جو نورس اٹلانٹک ایئرویز سے طیارے اور عملہ لیز پر حاصل کر رہی تھی۔اس کے نتیجے میں پی آئی اے کو گذشتہ رات لندن سے اسلام آباد اور مانچسٹر سے لاہور جانے والی اپنی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں پی آئی اے نے کہا ہے کہ آج سے برطانیہ کے لیے تمام پروازیں ایئرلائن کے اپنے بیڑے میں شامل طیاروں کے ذریعے چلائی جائیں گی۔Getty Imagesنورس ایئرویز پی آئی اے کا ویٹ لیز پارٹنر ہے۔ طیارے ویٹ لیز پر اس لیے حاصل کیے جاتے ہیں تاکہ کسی غیر معمولی ضرورت کے وقت طیاروں کی کمی نہ ہو۔ جیسا کہ حج کے دنوں میں سعودی عرب ایک مہینے کے اندر اندر ایک لاکھ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیں۔دوسرا ایئرلائن اپنے طیاروں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں انھیں گراؤنڈ کرتی ہے تو اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بعض اوقات طیارے حاصل کیے جاتے ہیں۔نورس اٹلانٹک ایئرویز کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟نورس اٹلانٹک ایئرویز سنہ 2021 میں ایک کم لاگت والی طویل فاصلے کی پروازیں چلانے والی ایئرلائن کے طور پر قائم کی گئی تھی۔اس نے مارکیٹ میں نارویجین کی جانشین کے طور پر قدم رکھا تھا، جس نے کووڈ وبا کے باعث اپنی طویل فاصلے کی پروازیں بند کر دی تھیں۔تاہم ایئرلائن کو منافع کمانے میں مشکلات کا سامنا رہا اور رواں سال اس کے مسائل اس وقت مزید بڑھ گئے جب ایران کی جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہو گیا۔نورس اٹلانٹک ایئرویز دیگر یورپی ایئرلائنز کے برعکس ایندھن کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے مقررہ نرخوں پر ایندھن ایڈوانس میں نہیں خریدتی۔پی کے 268: پی آئی اے کا طیارہ جو رن وے پر اُترنے کے بجائے ہمالیہ کی پہاڑی سے جا ٹکرایاپی آئی اے: ’باکمال لوگوں‘ کی ایئرلائن اپنے سنہرے دور میں کیسی تھی اور اِس نے یہ نام کیسے کمایا؟مشرف طیارہ ہائی جیکنگ کیس: جب نواز شریف کو پی آئی اے طیارے کے اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی’پیرس ہم آ رہے ہیں‘: پی آئی اے کے ’احمقانہ‘ اشتہار کا خیال کسے آیا، تحقیقات شروعاس وجہ سے جب ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تو کمپنی پوری طرح اس کے اثرات کی زد میں آ گئی اور ایک مرحلے پر ایندھن کی لاگت تقریباً دوگنی ہو گئی۔ اگرچہ بعد میں قیمتوں میں کچھ کمی آئی، تاہم وہ اب بھی تنازع شروع ہونے سے پہلے کی سطح سے خاصی زیادہ ہیں۔سال کی پہلی ششماہی کے دوران نورس اٹلانٹک کو 9 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا۔بدھ کے روز اوسلو سٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے بیان میں ایئرلائن نے کہا کہ اس کی مالی صورتحال نہایت نازک ہو چکی ہے اور آپریشنز جاری رکھنے کے لیے اسے فوری طور پر قلیل مدتی مالی معاونت درکار ہے۔پروازیں معطل کرنے کے بعد کمپنی نے کہا کہ وہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ مجوزہ خریداری کے بارے میں بات چیت کر رہی ہے، جس میں ’مالی معاونت کا حل بھی شامل ہوگا۔‘Getty Imagesتاہم کمپنی نے خبردار کیا کہ اگر قلیل مدتی فنڈنگ جلد فراہم نہ ہو سکی تو ’بورڈ دیوالیہ پن کی درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘نورس اٹلانٹک جولائی سے کسی خریدار کی تلاش میں تھی۔کمپنی کی ممکنہ بندش کو مئی میں سپرٹ ایئرلائنز کی ناکامی کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی ایئرلائن بھی جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے بری طرح متاثر ہوئی تھی کیونکہ امریکی فضائی کمپنیاں عموماً ایندھن کی ایڈوانس میں فکس قیمتوں پر خریداری نہیں کرتیں۔اگر نورس اٹلانٹک ایئرویز دیوالیہ ہو جاتی ہے تو یہ کم لاگت پر طویل فاصلے کی پروازوں کے کاروباری ماڈل کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہوگا۔ یہ ماڈل عموماً مسافروں میں مقبول رہا ہے، لیکن مالی طور پر اسے برقرار رکھنا اکثر مشکل ثابت ہوا ہے، خاص طور پر بحرِ اوقیانوس کے آرپار چلنے والی پروازوں میں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’غیر ملکی مالک مکان‘ اور ’بے نامی جائیدادیں‘: مولانا فضل الرحمٰن کا گھر سیل کرنے پر سوال اور حکومتی وضاحتیں

پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں پر انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تشویش کیوں ہے؟

افغانستان کے صوبے کنڑ میں سکول کے قریب دھماکہ، سات بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

’جھیلوں کے کنارے جنت‘: ریاست نگر جہاں وراثتی حکمرانی کی 1200 سالہ روایت آج بھی زندہ ہے

امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر

ایرانی بحریہ کا بحیرہ عرب میں ’دشمن‘ کو روکنے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکروں میں دھماکے

سعودی فوجی اتحاد کا ریاض کی طرف آنے والا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ: سعودی حملے میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی، حوثی میڈیا

اسلام آباد میں مکہ اتحاد کا اجلاس: حوثیوں کے حملوں کی مذمت، ’سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کریں گے‘

’یہ انڈیا کے لیے پیغام ہے‘: روس خلائی شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کیوں کر رہا ہے؟

یمن: حوثی میڈیا کا سعودی حملے میں بچوں سمیت 11 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار

ناروے کی ایئرلائن کے آپریشنز کی معطلی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں کیوں متاثر ہوئیں؟

لاہور ویمن کالج سے چھوڑے گئے غبارے ہماچل پردیش میں: ’جب پتہ چلا کہ یہ لاہور سے آئے ہیں، تو اپنائیت محسوس ہوئی‘

اہلیہ، بچوں سے ملنے کی خواہش اور دریائے نیلم کی بے رحم لہریں: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہری کی میت مظفرآباد میں اہلخانہ کے حوالے

پی سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکریڈیٹیشن حاصل کریں، وزیراعظم

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی